Author Topic: سابق فاٹا ، تعلیم کیلئے 3اور4جی سروس دی جائے ، طلبہ  (Read 342 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
سابق فاٹا ، تعلیم کیلئے 3اور4جی سروس دی جائے ، طلبہ
اسلام آباد:آن لائن تعلیم کیلئے فاٹا اور کرم ایجنسی کے طلبہ کو 3اور 4جی کی سہولیات نہیںدرخواست گزار کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست، وفاق، پی ٹی اے فریق
right][size=16pt
کورونا لاک ڈاؤن اور آن لائن سٹڈیزکے پیش نظرنمل یونیورسٹی کے طلبہ نے فاٹامیں 3اور4جی سروسزکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دے دی۔سید محمدنامی طالبعلم نے عبدالرحیم وزیر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوفریق بناتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حالات میں تعلیمی اداروں کی طرف سے آن لائن تعلیم شروع کی گئی ہے تاکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو لیکن فاٹا اورکرم ایجنسی کے علاقوں میں 3جی اور 4جی نہ ہونے کے باعث وہاں کے رہائشی طلبہ آن لائن سٹڈیز سے محروم ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ موبائل کمپنیوں کو مذکورہ علاقوں میں بھی 3جی اور 4جی سروسز فوری شروع کرنے کا حکم دیاجائے تاکہ وہاں کے طلبہ بھی برابری کی سطح پر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
[/size][/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ  09 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"