Author Topic: لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر کا انسٹیٹیوٹ  (Read 1936 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر کا  انسٹیٹیوٹ آف بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر خطاب
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر نوشاد احمد شیخ نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کا انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لمس جامشورو میں قائم کیے جانے والے انسٹیٹیوٹ آف بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مذکورہ انسٹیٹیوٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ یکسوئی سے تعلیم حاصل کریں‘ مریضوں کی خدمت کریں اور اسپتالوں میں موجود قیمتی اوزاروں کی صفائی اور مرمت کے کام میں کسی بھی قسم کی کسر نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی انٹرنیشنل میڈیکل کالج کا لیاقت یونیورسٹی کے زیر انتظام نجی سیکٹر کے طور پر الحاق کردیا جائے گا تاکہ داخلوں کے خواہش مند طلبہ داخلہ لے سکیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کو 10 بسیں اور کنونشن سینٹر کے لیے 10 کروڑ روپے فراہم کیے جانے کا اعلان کیا تھا لہذا ترجیحی بنیادوں پر مذکورہ اعلان پر عملدرآمد کیا جائے۔
[
 ..................................
[/rtl]      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"