Author Topic: سمندر پار مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی خدمات سے اندرون ملک استفادہ صدر ک  (Read 1450 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

سمندر پار مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی خدمات سے اندرون ملک استفادہ صدر کا اجلاس
   
اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر آصف علی زرداری نے سمندر پار مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی خدمات سے اندرون ملک استفادہ کرنے اور بیرون ملک انہیں روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد دینے کیلئے ایک شفاف اور قابل اعتماد میکنزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ بدھ کو ایوان صدر میں روزگار کی سکڑتی ہوئی عالمی منڈی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے لئے روزگار کے بارے میں منعقدہ بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کساد بازاری کے دور سے گزر رہی ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ نئی حکمت عملیاں اختیار کی جائیں۔ ان میں سے ایک حکمت عملی جسے مفید طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ملک کے اندر مختصر عرصے کیلئے خدمات کی فراہمی کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلا قدم بیرون ملک مقیم پاکستانی پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ مقامی اداروں اور منصوبوں کے قومی ڈیٹا بیس کی تیاری ہے۔ اجلاس کے بارے میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ اجلاس ” سمندر پار مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کی دیکھ بھال کے لئے صدر کا پروگرام“ کے باضابطہ اجراء کے حوالے سے بلایا گیا تھا۔

شکریہ جنگ