Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی اساتذہ تنخواہوں میں مشکلات  (Read 1471 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
 

 ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ میں کٹوتی اساتذہ تنخواہوں میں مشکلات
    وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کرنٹ بجٹ میں کٹوتی کر دی ہے جس کی وجہ سے جامعات کو چوتھی سہ ماہی کی گرانٹ کی ادائیگی مسئلہ بن جائے گی اور جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے مشکلات پیدا ہونگی اور ترقیاتی کام رک جائیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے بتایا کہ ہمارے 4 ارب روپے کاٹ لئے گئے ہیں اور یہ روپے آخری سہ ماہی کی رقم سے کاٹے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کرنٹ بجٹ 22.5 ارب روپے کا تھا لیکن ہمیں 18.5 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ اس طرح چار ارب روپے کاٹ لئے گئے جس کی وجہ سے جامعات مسائل سے دوچار ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں رقم کاٹی جاتی تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن آخری سہ ماہی میں اسے کاٹ کر ناانصافی کی گئی ہے۔ اب جامعات کو فنڈز کے حصول کے لئے اپنے وسائل خود پیدا کرنے یا بینکوں سے قرض لینا پڑے گا۔ شکریہ جنگ