Author Topic: ہائر ایجوکیشن کمیشن نصاب کمیٹی نے ملک بھر میں جامعات میں بی ایس اردو پروگرام کیل  (Read 1703 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ہائر ایجوکیشن کمیشن نصاب کمیٹی نے ملک بھر میں جامعات میں بی ایس اردو پروگرام کیلئے جدید نصاب مرتب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قومی نصاب کمیٹی کے زیر اہتمام بی ایس اردو چار سالہ کے نصاب کی ترتیب و تدوین کیلئے پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے بائیس اساتذہ اور ماہرین کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا- اس اجلاس کے چےئرمین ڈاکٹر معین الدین عقیل سابق صدر شعبہ جامعہ کراچی تھے ، جبکہ ڈاکٹر قاضی عابد ، شعبہ اردو ، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس کمیٹی کے سیکریٹری تھے - اجلاس تین دن جاری رہا اور غور و فکر اور بحث و مباحثے کے بعد متفقہ طور پر پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کیلئے تجویز کردہ بی ایس اردو چار سالہ پروگرام کیلئے ایک جدید نصاب تجویز کیا گیا ، جوکہ تمام جامعات کے قواعد و ضوابط کے مطابق اور جامعات کی منظوری کے بعد رواں تعلیمی سال سے تمام یونیورسٹیوں میں لاگو ہوجائے گا- اس چار سالہ نصاب میں جدید دور کے ان تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے جوکہ زبان و ادب کے حوالے سے دنیا بھر میں مروج ہیں - علاوہ ازیں اس نصاب کو زیادہ سے زیادہ جامع اور بین العلومی بنانے کی کوشش کی گئی ہے - اس نصاب میں بنیادی سائنسز ، سماجی سائنسز اور انگریزی کے علاوہ اردو ادب کا بھر پور مطالعہ بھی جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تجویز کیا گیا ہے -اس نصاب کو مرتب کرتے وقت کمیٹی کے پیش نظرجو بنیادی مقاصد تھے ان میں موجودہ دور کی ترجیحات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے علم کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ادب کے وجود اور اس کی ضرورت کا احساس دلا کر توازن پیدا کرنے کی کاوش کرنا بھی شامل تھا ، اس کے ساتھ ساتھ اس امر کا بھی خیال رکھا گیا کہ چار سالہ نصاب اردو کے ذریعے بتدریج تحقیق و تنقید کا ذوق پیدا کرکے طلباء کو اعلی تر نصاب کیلئے آمادہ کیا جائے تاکہ ان کے لئے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی راہ ہموار ہوسکے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"