Author Topic: جامعہ بلوچستان میں غریب طلباء کیلئے دروازےبند ہورہے ہیں  (Read 581 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
جامعہ بلوچستان میں غریب طلباء کیلئے دروازےبند ہورہے ہیں
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کی تعلیم کش پالیسیوں کی وجہ سے سائنس فکلٹی سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں بلوچ علاقوں کے ستر فیصد سے زائد طلباء و طالبات داخلوں سے رہ گئے ہیں حالیہ فیسوں میں اضافہ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی تعلیم دشمن پالیسیوں اورسیلف فنانس اسکیم کے تحت داخلوں سے غریب طلباء وطالبات پر تعلیم کے دروازے بند ہونے کا خطرہ ہے
 ترجمان نے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیز کے مسائل صوبائی حکومتوں نے حل کرنے ہیں لیکن بلوچستان حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے یونیورسٹی کیلئے اب تک قانون سازی اور صوبائی ہائیرایجوکیشن تشکیل نہیں جاسکا طلباء تنظیموں کے احتجاج کے بعد بلوچستان اسمبلی نے جامعہ بلوچستان کے حوالے سے سفارشات مرتب کیں جن پر عمل نہیں ہورہاموجودہ اسمبلی کی یونیورسٹی کے مسائل پر خاموشی مجرمانہ عمل ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 21اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"