گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کا 62واں کانووکیشن رواں ماہ ہوگا
لاہور:گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کا 62واں کانووکیشن رواں ماہ کے آخری ہفتہ کو منعقد ہو رہا ہے ۔
2018,2017 اور 2019 میں ایم اے ’ بی اے ’ بی ایس سی اور بی کام میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کالج کے پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید کی زیر صدارت ہونے والے کانووکیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا لاہور ایڈیشن مورخہ 02 مارچ، 2020ء کو شائع ہوئی