PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => IJT => Topic started by: AKBAR on June 29, 2019, 10:09:42 AM

Title: لاہور طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس کے گھر پر فائزنگ
Post by: AKBAR on June 29, 2019, 10:09:42 AM
لاہور طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس کے گھر پر فائزنگ
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جماعتِ اسلامی کے رہنما حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حافظ سلمان کے گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے
ترجمان جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
جب کہ فائرنگ کے وقت حافظ سلمان کے گھر پر طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس ہو رہا تھا۔
یہ خبر روزنامہ جنگ، اے پی پی ، دنیا اخبار میں 29 جون ، 2019 کو شائع ہوئی
Title: Re: لاہور طلباء تنظیموں کے تنازع پر اجلاس کے گھر پر فائزنگ
Post by: AKBAR on June 29, 2019, 10:14:23 AM
صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے تا ہم جماعت اسلامی کے رہنما محفوظ رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاون میں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر فائرنگ ہوئی ہے، نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے جماعت اسلامی کے رہنما کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی، تا ہم حافظ سلمان بٹ محفوظ رہے، فائرنگ کے وقت حافظ سلمان بٹ کی رہائشگاہ پر پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کے مابین ہونے والے تصادم پر اجلاس ہو رہا تھا.

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ حافظ سلمان بٹ نے واقعہ کیخلاف تھانہ گلشن اقبال میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع پنجاب یونیورسٹی میں دو روز قبل دو طلبا تنظیموں کے مابین تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے تھے.طلبا میں تصادم ہوسٹل نمبر 18 میں ہوا تھا.

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبا کے جھگڑے کے بعد 12 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ، یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر محمد عبید کی مدعیت میں دائر ہونے والے مقدمہ کے مطابق طلباء کے درمیان ہاسٹل نمبر اٹھارہ میں تصادم کیا گیا اور اس دوران طلباء زخمی ہوئے جب کہ اس سے قبل ہیلے کالج میں گارڈز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے طلبا ملک عاقب، احتشام، نبیل، وقاص، عدنان، محمود درانی، مظہر، باچا محمد، احمد بہادر اور شرجیل کے خلاف مقدمہ درج کروایا اور طلبا کو معطل کر کے ان کے کلاسز میں آنے پر پابندی لگا دی تھی.