پشاور: 08 جون: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحان 2011 کے نتائج کا اعلان 12 جون کو صبح 10 بجے کرے گا۔پوزیشن ہولڈرز کا باقاعدہ اعلان اسی دن پریس بریفنگ کے دوران کیا جائے گا جب کہ مکمل گزٹ اگلے روز صبح 6 بجے جاری کیا جائے گا۔ خواہش مند حضرات گزٹ کاپیاں بعوض 2000 روپے نقد وصول کر سکتے ہیں۔ گزشتہ کاپیاں نیشنل بنک مین برانچ ریلوے روڈ ضلع بنوں گورنمنٹ سٹیبشئل ماڈل ہائی سکول لکی مروت اور گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول سرائے نورنگ لکی مروت سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔