Author Topic: حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا،عثمان معظم  (Read 872 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا،عثمان معظم
کراچی: پاسبان پاکستان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، جامعات کے وائس چانسلرز کا سیاسی بنیادوں پر تقرر،تعلیمی شعبے اور جامعات کی عملی سرگرمیوں کو سیاست زدہ کر دے گا،
جامعات کے حوالے سے ترمیمی بل پاس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے،وہ پاسبان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ خلاف ضابطہ پاس کیا جانے والا بل واپس لیا جائے،سندھ اسمبلی نے تعلیم دشمن بل منظور کرکے اپنی اسمبلی کی عمارت کو خود ہی مسمار کرڈالا ہے،جب تک ہم اپنی درسگاہوں کو وسائل،آزادی اور میرٹ کی پاسداری کا حق نہیں دیں گے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں رہے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 08 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"