Author Topic: تعلیمی اداروں میں موسیقی کی کلاسز:اسلامی جمعیت طلبہ  (Read 823 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تعلیمی اداروں میں موسیقی کی کلاسزکا فیصلہ واپس لیا جائے: اسلامی جمعیت طلبہ
کراچی:جماعت اسلامی سندھ کے تعلیمی ونگ، اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسیقی کی کلاسزکے اعلان کے خلاف تعلیمی تنظیمات کی احتجاجی کانفرنس فاران کلب گلشن اقبال میں امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کی زیرصدارت ہوئی،
رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید مہمان خصوصی تھے
 جبکہ کانفرنس میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ،ماہرین تعلیم ،اساتذہ اور طلباءتنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں شرکاءنے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردارشاہ اپنا فیصلہ واپس لیں اور میوزک وڈانس کی بجائے حفظ قرآن وتعلیم قرآن اور فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کا تقرر کیا جائے جن سے ہمارے سندھ گورنمنٹ کے اکثر اسکول محروم ہیں حتیٰٰ کہ بنیادی مضامین پڑھانے والے اساتذہ بھی اسکولوں میں موجود نہیں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں ایسے اسکولز بھی موجود ہیں جن میں بچوں کے بیٹھنے، صاف پانی اور بیت الخلا کے انتظامات تک موجود نہیں ہیں اس لیے صوبائی وزیر تعلیم ڈانس ومیوزک کلاسز کی بجائے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات سمیت تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات پر توجہ دیں،کانفرنس سے جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرعبدالغفارعمر، سید ضیاءالحسن قادری،فیض احمد فیض،سید افتخار احمد،حنیف جدون، شیخ محمد کامل،سعید احمد صدیقی،ڈاکٹر ساحل نویس،اقبال احمد یوسف، آبش تنویر چوہدری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 12 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"