Author Topic: ناروے میں غیر ملکی تعلیم اور پیشہ ورانہ اسناد کی منظوری  (Read 1782 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

غیر ملکی تعلیم اور پیشہ ورانہ اسناد کی منظوری

بہت سارے تارکین وطن جو ناروے آتے ہیں وہ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اگرآپ ناروے کی بجائے کسی دوسرے ملک سے تعلیم يافتہ ہیں تو یہ آپ کے لیے ضروری ہے کہ معلوم کریں کہ آپ کی یہاں تعلیم منظور کی جاتی ہے یا کہ نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی تعلیم کا کچھ حصہ منظور ہو اور کچھ اضافی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پڑے۔

یہ ضروری ہے کہ تعلیم کی منظوری کے لیے جلد کام شروع کیا جائے کیونکہ منظوری کی کاروائی کو کافی وقت لگتا ہے۔ بہت سے ادارے مختلف اقسام کی تعلیم کی منظوری کے ذمہ دار ہیں ۔ بہرکیف، نوکت ( قومی ادارہ برائے معیاری تعلیم) آپ کی اسناد کو مناسب متعلقہ ادارے کو ارسال کر دے گا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کی ساری تعلیم یا اس کا کچھ حصہ تسلیم کر لیا جائے ۔اگر ضروری ہو تو آپ اپنی تعلیم ناروے میں بھی مکمل کرسکتے ہیں ۔

آپ مزید معلومات کے لیے غیر ملکی تعلیم کی منظوری کے متعلق نوکت کی ویب سائٹ پر جائیے۔

اگر آپ کسی پیشے کا تجربہ رکھتے ہوں تو آپ پیشے کے امتحان کے لیے درخواست دے دیں۔ امتحان میں بالغان کئی پیشوں یا کسی مخصوص پیشے میں اپنی مہارت اور علم کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ آپ کا پس منظر، تعلیم، ملازمت کا تجربہ، زبان کا علم اور آپ کے ذاتی مقصد کو سامنے رکھا جاتا ہے۔ جو اشخاص پیشے ورانہ امتحان دینا چاہتے ہیں انہیں اپنے پیشے میں تحریری اور عملی دونوں امتحان دینا پڑتے ہیں۔ اگر آپکا علم ناکافی ہو تو امتحان کے بعد آپ کو تربیت کے لیے پیشکش کی جاتی ہے تاکہ آپکو اپنے پیشے کی سند مل سکے۔ آپ کو تحریری تصدیق نامہ بھی دیا جاتا ہے کہ کن مضامین میں آپ کا اچھا علم ہے۔

اصل قابلیت کے موازنے کے لیے یا پیشے ورانہ امتحان کے لیے فیس ادا کرنے کے مختلف ضابطے ہیں۔ اپنی بلدیہ سے یا ایطاط کے دفتر سے رابطہ کریں یا پھر قومی بیمہ کے دفترسے مزید معلومات حاصل کریں ۔