PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Balochistan Education News => Topic started by: sb on July 09, 2019, 01:45:59 PM

Title: ہنہ اوڑک میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے‘ایچ ایس ایف
Post by: sb on July 09, 2019, 01:45:59 PM

ہنہ اوڑک میں طلباء پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا جائے‘ایچ ایس ایف
کوئٹہ: ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تورانی نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں سیر و تفریح کی غرض سے جانے والے یونیورسٹی کے طلباء کو لیویز چیک پوسٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا بعض اہلکاروں کی جانب سے طلباء سے رشوت طلب کی گئی اور رقم نہ ملنے پر طلباء کو تشدد کا نشانہ بنا کر ان کا ضروری سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا انہوں نے وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ سے اپیل کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 09 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی