Author Topic: سندھ یونیورسٹی طالبہ کے گھرپرحملہ  (Read 1876 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
سندھ یونیورسٹی طالبہ کے گھرپرحملہ

اسلامیہ کالونی میں واقع سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو تعلیم سے روکنے کیلئے برادری کے افراد نے ان کے گھرپرحملہ کرکے اس لڑکی کو اغواکرنے کی کوشش تاہم اہل خانہ کی مزاحمت اور شور شرابے پررعلاقہ مکینوں کے جمع ہونے سے ناکام ہوگئی ‘جبکہ ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے۔بعدازاں ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ عائشہ سومرو اپنے والدزمان سومرو کے ہمراہ انصاف کے لئے ڈی پی آفس پہنچ گئی ۔ڈی پی او حیدرآبادنے واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ تھانے کو ایف آئی آر درج کرنے کاحکم دیدیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ۔عائشہ سومرو نے تعلیم سے روکنے ‘قتل کی دھمکیوں اوراغوا کی کوشش کے خلاف حیدرآباد پریس کلب اور ڈی آئی جی آفس کے باہر احتجاج کیااورملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا ۔عائشہ سومرو نے ڈی آئی جی آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ وہ سندھ یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کی سال اول کی طالبہ ہے تاہم اس کے رشتہ دار جوپرانے خیالات کے مالک ہیں اسے اعلیٰ تعلیم کے لئے یونیورسٹی بھیجنے پر مخالفت کررہے ہیں
 پہلے برادری کے ذریعے والد زمان سومرو پردباؤ ڈالا کہ بیٹی کو تعلیم سے روک دو ‘والد کے انکار پر گزشتہ روز میں اپنے گھرجارہی تھی کہ گلی میں بیٹھے ملزمان نواب خان سومرو‘ فقیر ‘شیردل سومرو ‘غفار سومرو‘ جھنڈو سومرو نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی اورکہا کہ ہم تمہیں پڑھنے نہیں دینگے میں بھاگنے لگی تو ملزمان نے میرا پیچھا کیا ‘ میرے شور شرابے پرعلاقہ کے لوگ نکل آئے توملزمان فرارہوگئے ۔
شکریہ جنگ نیوز