Author Topic: HEC ہائرایجوکیشن کمیشن نے فروغ تعلیم کیلئے وافر فنڈ ز مہیا کیے، عطاء الرحمن  (Read 2089 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
 
HEC ہائرایجوکیشن کمیشن نے فروغ تعلیم کیلئے وافر فنڈ ز مہیا کیے، عطاء الرحمن   

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)پاکستان کی سرکاری جامعات میں نئے شعبوں کا قیام ، دور حاضر کی ضروریات کے پیش نظر نئے مضامین کا متعارف ہونا ، سائنس ، سوشل سائنس ، آرٹس ، کامرس کے علاوہ میڈیکل سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں کے اساتذہ کے لےئے تربیتی ورکشاپ‘جامعات کے اساتذہ کی ملک اور بیرون ملک پی ایچ ڈی رسرچ میں مالی معاونت کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایسے کارنامے ہیں جنہیں پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں اور جامعات کی تاریخ میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا ۔جامعات کی توسیع ، تدریسی شعبوں بمع سائنس لیبارٹریز ، قومی اور بین الاقوامی نوعیت کے سیمینار ، کانفرنسز جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بڑے ہی لبرل طریقے سے فنڈز مہیا کئے ہیں جس کے دورس نتائج حاصل ہونگے ۔ پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کوئی مورخ تاریخ لکھے گا تو اس دور میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ترقی کا سہرا ہمارے معروف اسکالر و سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کے سر پر ہوگا ۔ڈاکٹر عطاء الرحمن کی سربراھی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گذشتہ چند سالوں میں جس تیز رفتاری سے کام کیا ہے اس سے ملک کی جامعات کے نہ صرف بجیٹ میں اضافہ ہوا اور مثبت تبدیلی آئی بلکہ جامعات کے فزیکل خوبصورتی اور عمارتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ آج پاکستان کی جس بھی جامعات میں ان کے 20 سال پہلے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کا جانا ہوتا ہے تو ان کی ایماندارانہ رائے ڈاکٹر عطاء الرحمن کی انقلابی اقدامات کو سراہتی نظر آتی ہے۔ سندھ یونیورسٹی بھی پاکستان کی ان جامعات میں شامل ہے جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت سے بڑے خوبصورت تعمیراتی پروجیکٹ شروع ہوئے اور پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں ۔ سند ھ یونیورسٹی کی دعوت پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے سندھ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالاجی اور جینیٹک انجینئرنگ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا افتتاح کیا جس کی تعمیر36 ملین روپوں میں ہوئی ہے ۔ سندھ یونیورسٹی میں سات سالوں میں ہائی ٹیک رسرچ لیبارٹری ، انسٹیٹیوٹ آف آرٹس و ڈیزائین، شعبہ ماس کمیونیکیشن ، انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری‘ مائیکروبائلاجای ، سینٹر فارہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن ‘ فارین فیکلٹی ہاسٹل‘ پوسٹ گریجویٹ گرلز ہاسٹل‘ خان بہادر سید الہندو شاہ بوائزہاسٹل کی تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں ۔ اس طرح کمپیوٹر لیبارٹری ، لائبریری اورمحققین اور طلبہ کیلئے دیگر سہولت میسر ہوئی ہیں۔ڈاکٹر عطاء الرحمن نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا بھی دورہ کیا ۔



شکریہ جنگ