PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => SALU => Topic started by: iram on January 10, 2012, 08:24:25 AM

Title: شاہ لطیف یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی جانب سے امتحانات کابائیکاٹ
Post by: iram on January 10, 2012, 08:24:25 AM
شاہ لطیف یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی جانب سے امتحانات کابائیکاٹ    
خیرپور (بیورورپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کا اجلاس سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر نور شاہ بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام علی ملاح، ڈاکٹر اسلم میمن، ڈاکٹر عبدالستار سومرواور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 10جنوری سے شروع ہونے والے یونیورسٹی امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ٹیچرز سوسائٹی کے ترجمان ڈاکٹر غلام علی ملاح نے صحافیوں کو بتایا کہ امتحانات میں جونیئر اور من پسند اساتذہ کو ڈیوٹیاں دی گئی ہیں جبکہ سینئر اساتذہ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیچرز سوسائٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے سینئر اساتذہ کی حق تلفی پر تفصیلی غور کرنے کے بعد امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی کے اساتذہ میں گروپ بندی کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر اساتذہ کی حق تلفی پر اساتذہ میں بڑی بے چینی پھیل گئی ہے جس کی تحقیقات کرائی جائے اور یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کو اعتماد میں لے کر امتحانات کرائے جائیں۔