Author Topic: Job in Pakistan Navy پاكستان نیوی۔۔۔تعارف  (Read 10047 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Job in Pakistan Navy پاكستان نیوی۔۔۔تعارف
« on: November 15, 2007, 06:58:05 PM »


Job in Pakistan Navy

پاكستان نیوی

پاك بحریہ ہماری مسلح افواج كا اہم حصہ ہے اس كے ذمے ملك كی  سمندری حدود اور بندرگاہوں كی حفاظت ہے ۔میٹرك پاس نوجوانوں كے لئے پاكستان نیوی میں ملازمت كے اچھے مواقع كے ساتھ ساتھ ترقی كے  امكانات بھی موجود ہیں ۔اس كے علاوہ یہ ایك ایسی ملازمت ہے جس  میں مختلف ممالك كی سیر كے مواقع بھی ملتے ہیں ۔پاكستان نیوی میں  سائنس كے ساتھ میٹرك پاس كرنے والے نوجوانوں كو بطور ٹیكنیكل  سیلرز اور بطور اپرنٹس بھرتی كیا جاتا ہے ۔سیلرز ابتدائی تربیت كے  علاوہ اپنے متعلقہ ٹریڈ كی تربیت حاصل كركے بطور سیلر نیوی میں   شامل ہوجاتے ہیں جبكہ اپرنٹس شپ حاصل كرنے والوں كو كافی لمبی  تعلیمی اور ٹیكنیكی تربیت كے مراحل سے گزارا كر ڈایریكٹ بطور پیٹی   آفیسرز پاكستان نیوی میں شامل كیا جاتا ہے۔ پاكستان نیوی كی بھرتی ہر سال میٹرك كے نتائج آنے كے كچھ عرصہ   بعد ملك كے تمام بڑے شہروں میں قائم نیوی كی بھرتی سنٹرز پر ہوتی  ہیں ۔

بھرتی شروع ہونے سے قبل تمام قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہار بھرتی كی تاریخیں اور دیگر تفصیلات مشتہر كردی جاتی ہیں ۔آپ نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے اپنے قریب ترین نیوی كے بھرتی دفتر سے رابطہ قائم كرسكتے ہیں نیوی میں فوجی كے معیار كے مطابق قد عمر اور وزن پورا ہونے كے ساتھ ساتھ نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے آپ كو مختلف تحریری امتحانات ،میڈیكل ٹیسٹ اور انٹرویو كے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔

نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے جب آپ جائیں تو تحریری امتحانات كی تیاری كے ساتھ ساتھ آپ كے پاس تحریری امتحانات دینے كے لیے جو كچھ ضروری اشیائ مثلاًپین یابال پوائنٹ اصل سرٹیفیكیٹ اور ایك ایسا فائل كور ہونا چاہیئے جسے آپ امتحانی گتے كے طور پر استعمال كرسكیں ۔

نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے آپ كو درج ذیل امتحانات سے گزرنا ہوگا ۔ابتدائی انتخاب پانچ حصوں پر مشتمل ہے ۔

۱۔دہنی آرمائش کاامتحان

۲۔ٹیکنکل اور مکینکل رجحان کا ٹیسٹ

۳۔ تعلیمی ٹیسٹ

4۔ میڈیکل ٹیسٹ

5۔ انٹرویو





Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ذہنی آزمائش كا امتحان
« Reply #1 on: November 15, 2007, 06:58:28 PM »

ذہنی آزمائش كا امتحان
ذہنی آزمائش كا یہ امتحان معروضی سوالات پر مشتمل ہوتا ہے ۔جوابات آپ نے مہیا كردہ جوابی كاپی پر تحریر كرنے ہوتے ہیں ۔

جوابی كاپی پر شروع میں ضروری ہدایت سرخ رنگ میں چھپی ہویی ہیں ۔وقت زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ ہوتا ہے جبكہ سوالات كی تعداد ٠٦ ہوسكتی ہے یا  اس سے كم یا زیادہ بھی،سوالات عموماً ہندسوں اور حروف تہجی كے  مطابق ہوتے ہیں ۔عام طور پر یہ انگریزی زبان میں ہوتا ہے ۔

سوالات كی نوعیت عام طور پر وہی ہوتی ہے جو آرمی كے دیگر ذہنی آزمائش كے امتحانات كے لیے مروج ہے۔ان سوالات كی تیاری آپ آرمی كے ذہنی آزمائش كے امتحانات كی كسی بھی كتاب سے كرسكتے ہیں البتہ نیوی كے امتحانات كے لیے الگ سے بھی كتب دستیاب ہیں ۔امتحان كا نتیجہ اسی وقت سنادیا جاتا ہے ۔پاس ہونے والے امیدوار اگلے امتحان میں بیٹھ سكتے ہیں جبكہ فیل ہونے والے امیدواروں كو فارغ كردیا جاتا ہے۔


Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ٹیكنیكل اور مكینیكل رجحان كا ٹیسٹ
« Reply #2 on: November 15, 2007, 06:58:49 PM »


ٹیكنیكل اور مكینیكل رجحان كا ٹیسٹ

یہ ٹیست امیدوار كے فنی اور مكینیكی رجحان كا پتہ چلانے كے لیے لیا جاتا ہے ۔یہ ٹیسٹ ایسی اشكال پر مشتمل ہوتا ہے جس میں كچھ جیومیٹری شكلیں دی گئی ہوتی ہیں اور ان كے بارے میں مختلف سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔اس ٹیسٹ كی نوعیت بھی معروضی ہوتی ہے۔

امیدوار كو زیادہ تر جوابات كا چوائس دیا جاتا ہے ۔جس میں سے درست جواب كا نمبر اپنی جوابی كاپی میں لكھنا ہوتا ہے ۔اس ٹیسٹ كے لیے وقت بھی محدود اور سوالات كی تعداد زیادہ ہوتی ہے ۔لہذا سوالات كے جوابات وقت كو سامنے ركھتے ہوئے دینے چاہیے ۔ایسے سوالات كے جواب بعد میں دیں جو زیادہ سوچ بچار چاہتے ہوں ۔

اس امتحان كا نتیجہ بھی تھوڑی دیر بعد سنادیا جاتا ہے اور جو امیدوار فیل ہوجاتے ہیں انہیں فارغ كردیا جاتا ہے جبكہ پاس ہونے والے امیدواروں كو اگلے امتحان میں بٹھالیا جاتا ہے۔



Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
تعلیمی ٹیسٹ
« Reply #3 on: November 15, 2007, 06:59:07 PM »

تعلیمی ٹیسٹ

میٹرك پاس امیدواروں كو میٹرك كے معیار كے مطابق فزكش ،كیمسٹری ،ریاضہ ،انگریزی ،اسلامیات اور مطالعہ پاكستان میں محدود وقت كا امتحان دینا ہوتا ہے ۔

یہ امتحان بھی معروضی قسم كے سوالات پر مبنی ہوتا ہے ۔ہر سوال كے آخر میں چند جوابات دیے گئے ہوتے ہیں ۔امیدوار كو اصل جواب كا چنائو كرنا ہوتا ہے ۔اس امتحان كا نتیجہ بھی امتحان كے تھوڑی دیر بعد سنادیا جاتا ہے ۔

جو امیدوار پاس ہوجاتے ہیں انہیں مزید كاروائی كے لیے روك لیا جاتا ہے جبكہ فیل ہونے والے امیدواروں كو فارغ كردیا جاتا ہے۔


Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
میڈیكل ٹیسٹ
« Reply #4 on: November 15, 2007, 06:59:29 PM »

تعلیمی ٹیسٹ میں كامیاب ہونے والے امیدواروں كا موقع پر ہی میڈیكل ٹیسٹ ہوتا یہ ٹیسٹ خاصل تفصیلی ہوتا ہے

جو امیدوار میڈیكل ٹیسٹ پاس كرلیتے ہیں آخر میں ان كا انٹرویو لیا جاتا ہے۔


Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
interview انٹرویو
« Reply #5 on: November 15, 2007, 06:59:48 PM »

interview انٹرویو
انٹرویو سے مراد یہ ہے كہ آمنے سامنے بیٹھ كر سوالات و جوابات باہمی گفتگو كے ذریعے كرنا ۔اس میں امیدوار كی خود اعتمادی ،قوت فیصلہ اور جنرل نالج كے امتحان كے ساتھ ساتھ اس بات كا اندازہ لگانے كی كوشش كی جاتی ہے كہ امیدوار اپنا مافی الضمیر كس پیرائے میں اور كتنے بہترین انداز میں بیان كرسكتا ہے ۔فوج كے لیے جو انٹرویو لئے جاتے ہیں ان میں امیدوار سے یہ بھی پوچھا جاتا ہے كہ آیا پہلے بھی اس كا كوئی عزیز یا رشتہ دار متعلقہ شعبہ مثلاًنیوی میں خدمات سرانجام دے رہا ہے یا دیتا ہے رہا ہے۔اس سے امیدوار خاندانی رجحان كا پتہ چلایا جاتا ہے كہ آیا اس كے خاندان میں فوجی خدمات كی روایت موجود ہے یا كہ نہیں ۔خاندانی پس منظر كے علاوہ امیدوار سے اس كی تعلیمی سرگرمیوں اور كھیلوں میں دلچسپی كے متعلق سوالات كئے جاتے ہیں ۔

ایسے انٹرویو میں فوجی اصطلاحوں ۔فوجی عہدوں اور فوجی عہدہ داروں كے بارے میں سوالات كیے جاتے ہیں ۔كچھ سوالات فوج كی تاریخ اور فوجی ہیروز كے بارے میںبھی كئے جاتے ہیں ۔


Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
نیوی میں بھرتی كے لیے انٹرویو
« Reply #6 on: November 15, 2007, 07:00:16 PM »


نیوی میں بھرتی ہونے كے لیے آپ كو درج ذیل قسم كی معلومات حاصل ہونی چاہیے ۔

١۔   نیوی میں استعمال ہونے والے بحری جہازوں ،آبدوزوں اور دیگر جنگی ساز و سامان كے بارے میں معلومات ۔

٢۔   نیوی كے عہدے اور ان كے متبادل آرمی اور ائیر فورس كے عہدے ۔

٣۔   مختلف فورسز كے ہیڈكوارٹرز كہاں اور تینوں افواج كے موجودہ سربراہوں كے نام

٤۔   ٥٦ئ كی جنگ میں پاكستان نیوی كا كردار اور كارنامے ۔

٥۔   نشان حیدر پانے والے ہیروز كے نام

٦۔   پاكستان نیوی كے متعلق اداروں اور مراكز كے بارے میں معلومات اور اسی نوعیت كے دیگر سوال كے جواب امیدوار كو آنے چاہیے ۔

جو امیدوار انٹرویو میں كامیاب ہوجاتے ہیں ان كا ابتدائی انتخاب ہوجاتا ہے ۔ایسے امیدواروں كو كچھ فارم دیے جاتے ہیں ان كا ابتدائی انتخاب ہوجاتا ہے ۔

ایسے امیدواروں كو كچھ فارم دیے جاتے ہیں جو پر كركے دو دن بعد متعلقہ سنٹرز میں جمع كروانے ہوتے ہیں ۔

فارم جمع كروانے كے وقت ہی یا تو آپ كو ضروری كاغذات دے كر كراچی میں پی این ایس راہبر میں رپورٹ كرنے كو كہا جاتا ہے اور بعض اوقات بعد میں كال لیٹر بھیجنے كے لیے كہا جاتا ہے ۔تاكہ امیدواروں كی حتمی سلیكشن كی جاسكے۔دو تین ہفتے كے اندر امیدواروں كو كال لیٹر مل جاتا ہے ۔

جس كے مطابق امیدوار نے متعلقہ دفتر سے مقررہ تاریخ كو رجوع كرنا ہوتا ہے۔