Author Topic: انٹر کاپیپر اچانک ملتوی ہونے پروالدین اورطلباء پریشان  (Read 289 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹر کاپیپر اچانک ملتوی ہونے پروالدین اورطلباء پریشان
لاہور : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے فرسٹ ائیر کاانگریزی لازمی کا پہلے پرچہ لینے اور بعد ازاں پرچہ ملتوی کرنے کے متضاد اعلانات سے گزشتہ روز طلبہ،اساتذہ اور والدین شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا شکار رہے۔والدین اور اساتذہ کی اکثریت رات گئے تک پرچہ ملتوی یا منعقد ہونے سے متعلق تصدیق کرتے رہے۔ تاہم اس حوالے سے بورڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ طلبہ کے وسیع تر مفاد میں پر چہ ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 27 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"