Author Topic: ری چکینگ:بورڈ کے انکار پر طلباء عدالت سے رجوع کر سکیں گے  (Read 1360 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

ری چکینگ:بورڈ کے انکار پر طلباء عدالت سے رجوع کر سکیں گے
   
اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سردار محمد اسلم نے کہا ہے کہ ایسے طالب علم جو یہ سمجھتے ہیں کہ امتحانی پرچوں کی چیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، وہ فیڈرل بورڈ کی جانب سے انکار کے باوجود پرچوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کے لئے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے فرح حمید ڈوگر کے اضافی نمبروں سے متعلق عدالتی فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سردار محمد اسلم نے کی۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے اپنے دلائل میں کہاکہ عدالت سے دھوکہ دہی سے فیصلہ حاصل کیاگیا۔ انہوں نے فاضل چیف جسٹس کو بتایا کہ وہ ایسے سیکڑوں ایسے طالب علموں سے رابطہ کررہے ہیں ، جنہیں بورڈ یہ کہ کرانکارکرچکاہے کہ ری اسسمنٹ غیرقانونی ہے۔ اس پرفاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طالب علم جج صاحبان کو خطوط لکھنے کے بجائے اپنے حق کے لیے عدالت سے رجوع کرکے پٹیشن دائرکریں۔

   
شکریہ جنگ
....................................