Author Topic: منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں کوتباہ کیاجارہاہے‘ بی ایس او  (Read 637 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

منصوبے کے تحت تعلیمی اداروں کوتباہ کیاجارہاہے‘ بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ سازش کے تحت بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کیاجارہاہے جس کامقصد طلباء سیاست کیخلاف انتقامی سازشوں کومزید تقویت دینا ہے اس مقصد کے تحت جامعہ بلوچستان سمیت دیگر تعلیمی اداروں کو تباہ کیاجارہاہے مخصوص طریقے سے طلباء کیخلاف طاقت کااستعمال ہورہاہے آوآبلند کرنے پر طلباء کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں
 ترجمان نے کہاکہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں نام نہاد الاٹمنٹ کے نام پر طلباء تنظیموں کیخلاف طاقت کے استعمال کو جواز بناہا رہاہے اس حوالے سے وی سی کا پروپیگنڈا کہ ہاسٹل میں غیرمتعلقہ افراد رہائش پذیر ہے منفی حربوں کا حصہ ہے ہاسٹل میں رہائش کرنا ہائوس جاب ڈاکٹرز کا بنیادی حق ہے
کیونکہ انہی حکومت کی طرف سے رہائش کیلئے کوئی فنڈزنہیں دیئے جارہے اورنہ ہی ان کیلئے کوئی ہاسٹل کی سہولت ہے ہر سال نئے آنے والے طلباء /طلباء تنظیموں کی باہمی مشاورت سے انہیں ایڈجسٹ کیاجاتارہا ہے یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹل کے ماحول کو خراب کرنے کیلئے الاٹمنٹ کا واویلا کررہی ہے اگرمسائل حل نہ کیے گے تو بی ایس او بلوچستان بھرمیں احتجاج کرے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ 22 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"