Author Topic: نامورادیب ،مزاح نگار ابن انشاءکو ہم سے بچھڑے آج اکتیس برس بیت گئے  (Read 1983 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


نامورادیب ،مزاح نگار ابن انشاءکو ہم سے بچھڑے آج اکتیس برس بیت گئے
   

لاہور:اقوام متحدہ میں پاکستان سابق سفیر، نامور شاعر، ادیب ،مزاح نگار ،سیاح اور نقاد ابن انشاءکو ہم سے بچھڑے آج اکتیس برس بیت گئے ہیں۔

پندرہ جون انیس سو ستائیس کو جالندھر میں پیدا ہونے والے شیر محمد خان نے دنیا میں ابنِ انشاءکے نام سے شہرت پائی۔ابن انشاءپاکستان میں اہم سرکاری عہدوں سمیت اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔جاپان،فلپائن،چین،ہانگ کانگ،تھائی لینڈ، ترکی، انڈونیشیا،ملائشیا،بھارت،افغانستان،ایران،فرانس،برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک کی سیاحت کی اور یادگار سفرنامے تحریر کئے۔

چاند نگر،دلِ وحشی،اور اس بستی کے اِک کوچے میں ان کی شاعری کے یادگار مجموعہ ہائے کلام ہیں۔آوارہ گرد کی ڈائری،دنیا گول ہے،ابنِ بطوطہ کے تعاقب میں، چلتے ہو تو چین کو چلئے اور نگری نگری پھرا مسافر۔اردو ادب میں تاریخی سفرناموں کی حیثیت رکھتے ہیں۔جبکہ طنزومزاح میں خمارِ گندم اور اردو کی آخری کتاب جیسی تصانیف ادب کا بیش قیمت سرمایہ ہیں۔ابنِ انشاءگیارہ جنوری انیس سو اٹھتر کو کینسر میں مبتلا ہو کر برطانیہ میں انتقال کرگئےاور انہیں کراچی میں دفن کیا گیا۔


شکریہ اے آرنیوز thearynews

 

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں