Author Topic: شعبہ جاتی تعارف:: فیكلٹی آف ایجوكیشن :: ڈین: پروفیسر ڈاكٹر محمد ظفر اقبال  (Read 1846 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

شعبہ جاتی تعارف:: فیكلٹی آف ایجوكیشن  :: ڈین: پروفیسر ڈاكٹر محمد ظفر اقبال

فیكلٹی آف ایجوكیشن یونیورسٹی كی سب سے بڑی فیكلٹی ہے اور اس میں

طلبا كی كل تعداد كا 48 فیصد حصہ ہے۔ سات شعبوں پر مشتمل یہ فیكلٹی

30 پروگرام  كورسز پیش كر رہی ہے۔ اس كے پروگراموں میں پی ٹی سی،

سی ٹی، بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم اے ایجوكیشن، ایم ایس ایڈ، ایم اے  ایم ایڈ

سپیشل ایجوكیشن، ایم اے (EPM)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل

ہیں فیكلٹی كے اہم شعبوں میں تعلیمی انتظام و انصرام، فاصلاتی اور غیر

رسمی تعلیم، سپیشل ایجوكیشن، ٹیچر ایجوكیشن اور سائنس ایجوكیشن

شامل ہیں۔ MS Leading to Ph.D بہار 2008ئ میں پیش كرے گی۔ یہ پروگرام

فیكلٹی آف ایجوكیشن كا اعلی ترین پروگرام ہے جس كا داخلہ اور امتحان ہائیر

ایجوكیشن كمیشن كے معیار كے مطابق ہے۔ یہ فیكلٹی چار سالہ بی ایس

ایجوكیشن پروگرام چھ سپیشلائزیشن مین شروع كر رہی ہے۔ یہ فیكلٹی تعلیم

كے تمام درجات كیلئے تربیت اساتذہ فبل از ملازمت كرواتی ہے۔

یہ بین الاقوامی ایجنسیز كے ساتھ مل كر بھی كام كر رہی ہے جن میں

یونیسكو، یونیسیف، كامن ویلتھ آف ٹرننگ (COL) ، ہائیر ایجوكیشن كمیشن

(HEC)، جی ٹی زیڈ، این اے، سی پی، فیڈرل منسٹری آف ایجوكیشن

كمیشن كے ساتھ پالیسی، پلاننگ، نصاب سازی اور ان سروس ٹیچر ٹریننگ

جیسے كام كر رہی ہے۔ اس وقت پر فیكلٹی تقریباً دس پراجیكٹس پر ان انجینئر

كے ساتھ ٹیچر ایجوكیشن كے معیار كو بہتر كرنے، ٹیكسٹ بكس كی بہتری اور

آئی سی ٹی پر كام كر رہی ہے۔ فیكلٹی نے بہت سے ریسرچ پراجیكٹس مكمل

كئے ہیں جن كیلئے قومی اور بین الاقوامی اداروں نے مالی مدد فراہم كی ہے۔

فیكلٹی آف ایجوكیشن دو شعبوں كے اضافے كے ساتھ تعمیر نو كے عمل سے گزر

رہی ہے جو كہ سنٹر آف كریكلم ڈویلپمنٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف ماس ایجوكیشن پر

مبنی ہے۔ یہ شعبے نصاب، جائزہ، درسی كتب كی تیاری اور خواندگی كے

پروگرام كیلئے ماہرین كی تیاری كریں گے۔ اوپن سكولنگ بھی تیاری كے مرحلے

مین ہے جس كیلئے COL اوپن یونیورسٹی كی مدد كر رہا ہے۔