Author Topic: فیكلٹی آف سائنسز  (Read 1999 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
فیكلٹی آف سائنسز
« on: December 04, 2007, 08:47:14 PM »
فیكلٹی آف سائنسز

ڈین: پروفیسر ڈاكٹر محمد كلیم طاہر

فیكلٹی آف سائنسز، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كا اہم جزو ہے۔ جو مختلف

پروگراموں میں 10,000 سے زائد طلبہ كے لئے كورسز پیش كر رہی ہے۔ بنیادی

طور پر یہ كورسز ان طلبہ كے لئے تیار كئے گئے ہیں جو غیر رسمی طریقہ تعلیم

سے استفادہ كر رہے ہیں۔ فیكلٹی 50 سے زائد اعلی تعلیم یافتہ فل ٹائم ممبران

كی خدمات حاصل كرتی ہے جن كا كردار كورسز تیار كرنے كی منصوبہ سازی

اور تیاری میں نہایت اہم ہے۔ ملك بھر میں تعلیمی سہولیات كا دائرہ كار بڑھانے

كے لئے پارٹ ٹائم انسٹركٹرز كی خدمات بھی فیكلٹی كے پروگرام میں شامل

ہیں۔

فیكلٹی آف سائنسز 1982ئ میں قائم ہوئی جو اس وقت پانچ اہم شعبوں پر

مشتمل تھی اور اب دوگنا سے زائد ہو چكی ہے۔ حال ہی میں مكمل ہونے والے

سائنس ریسرچ كمپلیكس كی تعمیر اس فیكلٹی كی ترقی كی طرف اہم قدم

ہے۔ اس كے چھ بڑے ڈیپارٹمنٹس، ایگریكلچر سائنسز، كیمسٹری، كمپیوٹر

سائنس، ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز، میتھمیٹكس اور فزكس میں ایم ایس سی،

ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز آفر كر رہے ہیں۔

ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں ایدمیشن كیلئے فیكلٹی نے HEC كے

تمام قواعد و ضوابط اپنائے ہیں۔ ان پروگرامز میں ایڈمیشن كیلئے NTS كا ٹیسٹ

اور ڈیپارٹمنٹل انٹرویو ایك لازمی جزو ہے۔ MS اور MPhil كی ڈگری كیلئے كورسز

كے 30 كریڈٹ آورز اور كم از كم متعلقہ اسپیشلائزڈ ایریا میں ایك سال كا

ریسرچ ورك لازمی ہے۔

PhD میں ڈگری حاصل كرنے كیلئے امیدوار كو ریسرچ فیلڈ میں اسپیشلائزڈ

كورس كے 18 كریڈٹ آورز مندرجہ بالا كے علاوہ مكمل كرنے ہوں گے۔ PhD كے

طالب علم كو ڈگری حاصل كرنے كیلئے GRE ﴿انٹرنیشنل﴾ پاس كنا بھی لازمی

ہے۔ مقالہ اوریجنل ریسرچ ورك پر مشتمل ہونا چاہیے۔ مقالہ  مضمون كو متعلقہ

شعبے كے تین غیر ملكی ماہرین جانچیں گے۔ ڈگری كے حصول سے قبل انٹر

نیشنل جرنل میں كم از كم ایك آرٹیكل كا شائع ہونا ضروری ہے۔

معیار تعلیم میں بہتری كیلئے HEC كی پالیسیوں كو مدنظر ركھتے ہوئے فیكلٹی

نے 124-140 كریڈٹ آورز پر مبنی BS پروگرام تیار كیا ہے جو 2009ئ سے شروع

ہو گا۔ فیكلٹی آف سائنسز كے كثیر المقاصد پروگرامز معاشرے كی تعلیمی

ضروریات كو مكمل طور پر پورا كرتے ہیں۔ یہ ملازژت پیشہ افراد كو ان كی

تعلیمی قابلیت بہتر بنانے كے مواقع فراہم كرتے ہیں جو ان كے پروفیشنل كیرئیر

میں معاون ثابت ہو سكتے ہیں۔ یہ سٹوڈنٹس كو تحریری مواد كے ساتھ ساتھ

عملی مہارت بھی فراہم كرتے ہیں تاكہ وہ زندگی میں بہتر مواقع سے بھرپور

فائدہ اٹھا سكیں۔