Author Topic: گلگت: ڈپٹی اسپیکر کے قتل کا سوگ تعلیمی ادارے بند رہے  (Read 2129 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گلگت: ڈپٹی اسپیکر کے قتل کا سوگ تعلیمی ادارے بند رہے
   
گلگت (جنگ نیوز)گلگت کے علاقے کثروٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید اسد زیدی کے سوگ میں شمالی علاقہ جات کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ مقتول کی میت اسکردو سے ان کے آبائی علاقے کھر منگ روانہ کر دی گئی ہے۔ گلگت کے علاقہ کثروٹ میں گزشتہ شب پارک ہوٹل لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈپٹی اسپیکر ناردرن ایریا قانون ساز اسمبلی سید اسد زیدی کار پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈپٹی اسپیکر سمیت ان کا ڈرائیور زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی سید اسد زیدی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"