Author Topic: میرپورخاص: میٹرک کے امتحانات،ریاضی کے پرچے میں سنگین غلطیاں  (Read 2298 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
میرپورخاص: میٹرک کے امتحانات،ریاضی کے پرچے میں سنگین غلطیاں
   
میرپورخاص…میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے ریاضی پرچے میں بے شمار سنگین غلطیاں سامنے آنے کے بعدہزاروں طلبہ غیر یقینی کا شکار ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب بورڈ حکام نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے طلبہ کو اضافی نمبر دینے کا عندیہ دیا ہے۔بدھ کو میٹرک کا امتحان دینے والے ہزاروں طلبہ و طالبات ریاضی پرچے میں سنگین غلطیاں سامنے آنے پرانتہائی پریشانی کا شکار ہوگئے ۔انگریزی، اردواور سندھی زبان میں بیک وقت جاری ہونے والے ریاضی کے پرچے میں سوال نمبر تین میں دی گئی حسابی رقوم اردو اور انگریزی حصوں میں مختلف ہیں جبکہ حل کیلئے دی گئی ویلیوز ادھوری اورنامکمل بھی تھیں۔ریاضی کا پرچہ کلُ سو نمبر کا ہے لیکن حل کرائے جانے والے سوالات پرمجموعہ ایک سو چونسٹھ نمبربنتا ہے۔ طلبہ کے مطابق ریاضی کا نیا کورس سارا سال پڑھایاجاتا رہا ۔ لیکن پرچے میں زیادہ سوالات پرانے کورس سے دیئے گئے۔ چئیرمین تعلیمی بورڈ عبدالعلیم خانزادہ اور ناظم امتحانات پروفیسر رحیم بخش نے تسلیم کیا ہے کہ کمپیوٹر سے ٹائپنگ کے دوران پرچے میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں تاہم شکایات موصول ہوتے ہی تمام امتحانی مراکز کو فون کرکے غلطی کی تصحیح کرنے کیلئے کہہ دیاگیاتھا۔ واضح رہے کہ بورڈ کے امتحانات کیلئے چار اضلاع میں ایک سو اٹھارہ سے زائد امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔جن میں اڑتالیس ہزار سے زائدطلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔۔
شکریہ جنگ