Author Topic: ٹیوٹوریل سسٹم  (Read 3809 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ٹیوٹوریل سسٹم
« on: December 06, 2007, 12:59:00 PM »
ٹیوٹوریل سسٹم

طلبا كی اخلاقی حالت سدھارنے، ان كی علمی و ادبی صلاحیتوں كو اجاگر كرنے نیز روز مرہ آداب سكھانے كے لیے كالج میں ایك فعال اور موثر ٹیوٹوریل سسٹم موجودہے۔ ہر طالب علم كے لیے ٹیوٹوریل سسٹم میں بھر پور شركت ضروری ہے۔ اجلاسوں میں حاضری لازمی ہے غیر حاضری پر خصوصی جرمانہ كیا جائے گا۔

ٹیوٹوریل گروپس اس طرح تشكیل دئیے جاتے ہیں كہ ہر گروپ میں مختلف جماعتوں كے طلبا شامل ہوتے ہیں۔ اس طرح طلبا میں اكائی اور اتحاد كا تصور ابھرتا ہے اور مختلف مدارج كے طلبا میں ذہنی اور فكری یگانگت كا رشتہ استوار ہوتا ہے۔ ہر گروپ كی نگرانی كے لیے ایك ٹیوٹر مقرر كیا جاتا ہے۔ ٹیوٹر اپنے گروپ كی ہر طالب علم كی ضروریات، مسائل اور معاملات میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہیں حل كرنے كے لیے كوشش كرتے ہیں مہینے میں دو بار ان گروپس كے اجلاس ہوتے ہیں۔ جن میں سیمینار كے انداز میں طلبا حصہ لیتے ہیں۔

ٹیوٹر كے فرائض

1   طالب علم كی ہر قسم كی دستاویزات﴿سرٹیفكیٹ كی نقول وغیرہ﴾ كی تصدیق صرف ٹیوٹر كرے گا۔

2   ٹیوٹر صرف اپنے گروپ كے طالب علم كی دستاویزات كی تصدیق كرے گا

3   طالب علموں كی فیس معافی، رخصت اور دیگر مراعات كے لیے ٹیوٹر سفارش كریں گے۔

4   ہر ٹیوٹر اپنے گروپ كے طلبا كو گروپ میٹنگ كا مفصل پروگرام دے گا

5   ٹیوٹر طلبا كو اپنے فارغ وقت سے آگاہ كرے گا اور انہیں بتائے گا كہ وہ كس وقت اور كس جگہ اس سے رہنمائی حاصل كر سكتے ہیں۔