Author Topic: نویں کے امتحانی مرکز پر طالبات سےناروا سلوک کی شکایات  (Read 875 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

نویں کے امتحانی مرکز پر طالبات سےناروا سلوک کی شکایات
ملتان: تعلیمی بورڈملتان کے نویں کے امتحانی مر کز پر طالبات کے ساتھ امتحانی عملہ کی ناروا سلوک کی شکایات سامنے آئی ہیں، بائیولوجی کےپرچے میں گورنمنٹ گرلززینب ڈگری کالج چوک شہیداں کے سنٹر میں پرچہ تاخیر سے 9 بجکر15 منٹ پر شروع کیا گیا
اور ساڑھے 10بجے واپس لے لیا گیا ، طالبات نے احتجاج کیا تو انہیں یو ایم سی کیس بنانے کی دھمکیاں دی گئیں ،جس پر طالبات کے والدین شدید احتجاج کیا ہے ، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کرائی جائے گی ،
 دریں اثنانہم سالانہ امتحانات میں بیالوجی و کمپیوٹر سائنس کےپرچوں میں 6 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے،گورنمنٹ ہائی سکول 211 ڈبلیو بی میلسی میں سے4 امیدوار محمد حماد،سلیم خان،رحمت علی، اورمحمد جہانزیب ، گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ کالج ملتان میں محمد احمد اور ہائر سیکنڈری سکول جلہ جیم میلسی سے محمد عرفان پکڑا گیا ، متعلقہ پولیس تھانوں میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ 22 مارچ 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"