Author Topic: کیڈ یمک کونسل پشاور پشتو، اردو، عربی اور صحافت بی ایس پروگرام منظور  (Read 477 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اکیڈ یمک کونسل پشاور پشتو، اردو، عربی اور صحافت بی ایس پروگرام منظور
پشاور : پشاور یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل نے پشتو، اردو، عربی اور صحافت کے بی ایس پروگرامز کی مناسب ترامیم کے ساتھ منظوری دے دی ، پاک سری لنکا اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے مالی تعاون کی رو سے سری لنکن طلبہ کے لئے بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی سکالرشپس بھی منظور کرلئے گئے۔
جبکہ اسلامی سربراہی تنظیم کے سائنس وٹیکنالوجی اجلاس کے فیصلوں کی پاکستانی توثیق کی روشنی میں رواں سال کم ترقیافتہ ملک اور دولت مشترکہ کو جامعہ پشاور کی جانب سے چھ سکالرشپس فراہم کئے جائیں گے۔ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار ڈاکٹر زاہد گل، ڈینز اور شعبہ جاتی سربراہوں نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے اکیڈیمک کونسل اجلاس کے حاضر اراکین کی اکثریت رائے کے بعد سینڈیکیٹ میں کالج نمائندگی کیلئے
ایف جی ڈگری گرلز کالج صدر اور فرنٹیر لاء کالج کے پرنسپل کی منظوری دے دی اس موقع پر انگلش پروفینشی سرٹیفکیٹ کو نئی وضع قطع سے پیش کرنے کیلئے کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ۔اکیڈیمک کونسل نے اکثریت رائے کی بنیاد پر آئی ایم ایس کے سٹریٹجک پلان2019-24 کی منظوری دی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کندیاں ایڈیشن میں مورخہ 31 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"