بی کام پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈ کا اجراء
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ امیدواروں کے رہائش گاہوں پر پوسٹ کردیئے گئے ہیں، جن امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ وصول نہ ہوسکے ہوں وہ ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ 23 سے 24 جنوری جامعہ کراچی، سلور جوبی گیٹ کے بوتھ سے حاصل کرسکتے ہیں۔