Author Topic: تعلیم و تربیت كے ادارے  (Read 4697 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
تعلیم و تربیت كے ادارے
« on: November 16, 2007, 04:35:38 PM »
تعلیم و تربیت كے ادارے
دنیا كا پہلا نرسنگ سكول 1854ئ كے بعد برطانیہ كے سینٹ تھامس ہسپتال میں فلورنس نائٹ اینگیل كی زیر نگرانی قائم ہوا ۔پاكستان میں نرسنگ كے چار سالہ نصاب كی تعلیم و تربیت سكولوں میںہوتی ہے
نرسنگ سكولوں كی تعداد
پنجاب =سركاری شعبہ میں ٧٢ مسلح افواج ٧ مشن اور نجی شعبہ ١١
سندھ =ٹوٹل ٨٢ جن میں ٨١ كراچی ،پانچ حیدر آباد ،دو لاڑكانہ نواب شاہ ،سكھر میر پور خاص میں ایك ایك
سرحد=ٹوٹل ٠١
بلوچستان=ٹوٹل ٥
متعلقہ پیشے
نرسنگ كے سكولوں میں سے بعض میں ایك سال مڈو نفری ﴿دایہ گری﴾ كے نصاب اور ایك سال كی صحت عامہ كی خاتون كاركن ﴿لیڈی ہیلتھ وزیٹر﴾كے نصاب كی تكمیل پر متعلقہ شعبے كا سرٹفیكیٹ دیا جاتا ہے۔
داخلے كے اہلیت
ایف ایس سی كے بعد بارہویں جماعت ،آرٹس میٹرك ﴿سائنس ﴾فرسٹ ڈویژن اور سیكنڈ ڈویژن میٹرك ﴿آرٹس﴾فرسٹ ڈویژن اور سیكنڈ ڈیژن ۔
سند یافتہ نرسیں ۔اس بات كی اہل ہوتی ہیں كہ وہ مڈو انفری كا ایك سال كا نصاب مكمل كركے مڈو انفری كا ڈپلومہ بھی حاصل كرلیں ۔
اخراجات وظائف اور سہولتیں
تعلیم مفت ہے،٧٢ سو روپے ماہانہ وظیفہ ۔ہاسٹل میں رہائش مفت۔كھانے كے اخراجات كے لیے تین سو روپے اور یونیفارم كے لیے ایك سو پچاس روپے ماہانی الائونس دیا جاتا ہے۔
نوٹ :   افواج میں نرسنگ میں داخلے كے لیے ضروری ہوتا ہے كہ داخلے كی امیدوار لڑكیاں غیر شادی شدہ ہوں ۔
تنخواہیں
نرسنگ سكول میں چار سال كی تعلیم و تربیت حاصل كرنے اور امتحان میں كامیابی كے بعد ایك نرس كا تقرر سركاری شعبہ میں سٹاف نرس كے عہدے پر گریڈ ٤١ میں دو پیشگی ترقیوں كے ساتھ كیا جاتا ہے۔
چار سال تك بطور سٹاف نرس كام كرنے كے بعد اسسٹنٹ نرسنگ سپرنٹنڈٹ كے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے جس كا گریڈ اس وقت سولہ ہے۔
رجسٹریشن
چار سالہ نصاب مكمل كرنے كے بعد ہر نرس كو ڈپلومہ حاصل كرنے كے لیے ایك سال كے اندر اندر پاكستان نرسنگ كونسل میں خود كو رجسٹرڈ كروانا ہوتا ہے۔صرف رجسٹرڈ نرس ہی كو ملازمت دی جاتی ہے ۔یہ رجسٹریشن پانچ سال كی ہوتی ہے
نرسنگ كے پیشے كے لیے مزید معلومات خط لكھ كر حاصل كی جاسكتی ہیں ۔
رجسٹرار سیكرٹری۔پاكستان نرسنگ كونسل ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد