Author Topic: پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹول پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ہو گا  (Read 1231 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹول پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ہو گا

اسلام آباد : پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹول جنوری 2019میں پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں ہو گا
جس میں جامعات، ڈیجیٹل ایجنسز، ربوٹ کمپنیز، ای کامرس انڈسٹریز، بائیؤ ٹیکنالوجی سے متعلقہ ادارے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹس اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے ادارے شہریوں کی رہنمائی کیلئے نمائش لگائیں گے۔
فیسٹول کے منتظمین، وقاص بابر، جنید فاروقی عمار جعفری، زیرک جاوید، میمونہ مشتاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلی نمائش ہو گی جس میں شعبہ آئی ٹی میں مستقبل میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی کیلئے سیمینارز، موجودہ ٹیکنالوجی سے طلباء کو روشناس کروانے کیلئے ورکشاپس اور پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کے مثبت استعمال کیلئے خصوصی سوشل میڈیا کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔
اس طرح یہ فیسٹیول شعبہ آئی ٹی سے فارغ التحصیل طلباء کیلئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کریگا۔ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ دنیا ڈیجیٹل ورلڈ میں بہت آگے جا چکی ہے۔
آرٹیفشل انٹیلی جنس، بلاک چین، ورچوئل ری ایلیٹی، ڈیٹا سائنس اور ڈرون ٹیکنالوجی کا دور شروع ہو چکا ہے‘ اس فیسٹول کا مقصد نوجوان نسل اور عام عوام کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ اسلام آباد ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی