Author Topic: گندھارا ہندکو بورڈ کے زیراہتمام ہندکو مضمون نویسی کا مقابلہ  (Read 437 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گندھارا ہندکو بورڈ کے زیراہتمام ہندکو مضمون نویسی کا مقابلہ
پشاور : گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے زیراہتمام ’’کشمیر پاکستان دی شہ رگ اے‘‘ کے موضوع پر ہندکو مضمون نویسی کے مقابلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں پہلی‘ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 7،5 اور 3 ہزار روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔ مقابلے میں 16 سے 25 سال کی عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ سکول‘ کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں کو ترجیح دی جائیگی۔ خواہشمند خواتین و حضرات اپنی تحریریں بمعہ نام‘ ولدیت‘ تعلیمی ادارے کا نام‘ موبائل نمبر گندھارا ہندکو اکیڈمی‘ یونیورسٹی ٹائون پشاور کے پتہ پر ارسال کرسکتے ہیں۔ تحریریں بھجوانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے۔ مذکورہ مقابلے کے حوالے سے خصوصی تقریب گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور کے دفتر میں منعقد ہوگی۔ جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے نوازا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن 19 اگست ، 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"