Author Topic: جامعہ پشاور میں پلانٹ فار پاکستان کی تقریب کا انعقاد  (Read 480 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ پشاور میں پلانٹ فار پاکستان کی تقریب کا انعقاد
پشاور :جامعہ پشاور میں پلانٹ فار پاکستان کی تقریب فیملی پارک میں منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان سمیت پرو وی سی پروفیسر جوہر علی‘ ایڈیشنل کمشنر مشتاق حسین‘ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر گلزار رحمان‘ اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان‘ ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی فارسٹ حسنین رضا اور ڈپٹی ای ڈی او گل راج خان نے شرکت کی۔ جبکہ مقامی سکول کے اساتذہ‘ طلبہ و طالبات سمیت جامعہ پشاور کی انتظامیہ کے افسران سمیت سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وی سی جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا کہ جامعہ پشاور کلین و گرین مہم سمیت نئی مہم میں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے انہوں نے زور دیا کہ وہ جامعہ پشاور کا کیمپس سرسبز و شاداب ہونے کے باوجود شجرکاری کو اس لئے فروغ دے رہا ہے کیونکہ جامعات میں درختوں کی بقاء زیادہ اور طلبہ و طالبات کی رہنمائی سے آگاہی کو فروغ ملتا ہے‘ جس کے ثمرات معاشرے میں نظر آتے ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے کہا کہ ضلع پشاور میں تین نرسری جی ٹی روڈ‘ سییفین اور یونیورسٹی روڑ پر شجرکاری مہم کو آگے بڑھائیں گی جبکہ تین سٹالز سے شہری مفت درخت لے سکیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ای ڈی پشاور گل راج خان نے کہا کہ ضلعی حکومت
نے سکول کے بچوں بچیوں سے اتنے پودے لگوائے ہیں کہ اب گھروں میں بھی جگہ نہیں بچی جو حوصلہ افزا بات ہے۔ اس موقع پر وی سی جامعہ پشاور نے بچوں کے ساتھ مل کر شجرکاری کی جبکہ پرو وی سی جامعہ پشاور پروفیسر جوہر علی نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر درخت لگایا۔ جبکہ سارہ رحمان اسسٹنٹ کمشنر‘ مشتاق حسین ایڈیشنل کمشنر اور ڈی ایف او گلزار رحمان نے بھی شجر کاری میں حصہ لیا۔ اس موقع پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جن میں درختوں کے متعلق اردو اور انگریزی میں دلچسپ معلومات تھیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا پشاور 19 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"