Author Topic: مردان تعلیمی اداروں کیلئے اراضی  (Read 1092 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
  مردان تعلیمی اداروں کیلئے اراضی
سرحد حکومت, مردان ,پلاٹو,تین بڑے تعلیمی اداروں,پانچ ہزار کنال اراضی ,صوبائی حکومت,مردان باچا خان میڈیکل کالج ,زرعی یونیورسٹی کیمپس, عبدالولی خان یونیورسٹی ,پانچ ہزار کنال زمین ,انتخاب ,فنڈز ریلیز,ہائر ایجوکیشن , صوبائی وزیر, قاضی اسد

مردان: سرحد حکومت نے مردان کے نواحی علاقے پلاٹو میں تین بڑے تعلیمی اداروں کے لئے پانچ ہزار کنال اراضی کا انتخاب کیا ہے جس پر علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
۔صوبائی حکومت نے مردان میں باچا خان میڈیکل کالج ، زرعی یونیورسٹی کے کیمپس اور عبدالولی خان یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے پلاٹو میں پانچ ہزار کنال زمین کا انتخاب کیا ہے جس کے لئے فنڈز ریلیز کردیئے گئے ہیں تاہم علاقے میں دو ہزار گھروں پر مشتمل محنت کش کسانوں کی بستی آباد ہے جس میں مساجد، مقبرہ، چھ سرکاری اسکول موجود ہیں۔

حکومت کے اس فیصلے پر علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ان کا معاشی قتل نہ کرے اور تعلیمی اداروں کے لئے زرخیز زمین کے بجائے بنجراراضی کا انتخاب کیا جائے۔ ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر قاضی اسد اور چار رکن سرحد اسمبلی کے وفد نے سائٹ کا دورہ کرکے اسے موزوں قرار دیا اور عوام کے تحفظات پر کوئی توجہ نہیں دی۔ پلاٹو کے عوام نے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تحفظات کو سامنے رکھا جائے۔ آج ٹی وی