Author Topic: مسلمان مغربی تہذیب پر لعنت بھیجتے ہیں‘اسلامی جمعیت طلبا لانڈھی  (Read 1407 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  مسلمان مغربی تہذیب پر لعنت بھیجتے ہیں‘اسلامی جمعیت طلبا لانڈھی

کراچی (پ ر) پاکستان حکم مصطفی اور نظام مصطفی کے لیے وجود میں آیا ہے۔ مسلمان مغربی تہذیب پر لعنت بھیجتے ہیں۔ دنیا کو امن و سکون اسلام کے نظام سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ حکمرانوں نے پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ عدل و انصاف کا خون کیا جارہا ہے۔ NRO کے ذریعے حکمران اپنے گناہوں کو دھوکر پاک ہوگئے ہیں۔ قوم کی لوٹی گئی دولت پاکستان میں واپس لاکر بے روزگار نوجوانوں میں تقسیم کی جائے۔ دین اسلام سراپا رحمت اور ہمارے پیغمبر رحمت اللعالمین ہیں۔ جب تک سر سے پاوں تک لہولہان نہیں ہوں گی‘ دین اور شریعت نافذ نہیں ہوگی۔ یہ بات ممتاز عالم عالم جمعیت اتحاد علماءکے مرکزی ناظم اعلیٰ خطیب پاکستان علامہ مولانا غلام رسول راشدی نے محمد نگر لانڈھی 89 میں جماعت اسلامی لانڈھی شرقی زون کے تحت ”پیغام مصطفی کانفرنس“سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر عبدالجمیل خان‘ ڈپٹی سیکرٹری محمد نواز خان‘ امیر زون مولانا شفیق الرحمن‘ کامران نواز و دیگر نے خطاب کیا۔ خطیب پاکستان مولانا علامہ غلام رسول راشدی نے کہا کہ حکمران ذہنی طور پر غلام اور خوف زدہ ہیں اور وہ ہمیں بھی امریکا کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 16 کروڑ عوام غلامی قبول کریں گے تو صرف حضور نبی کریم کی غلامی قبول کریں گے۔

      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"