مغل پورہ لاہور طالب علم كے قتل كا ملزم اكیڈمی كاٹیچر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاك
اصغر نے بر آمدگی كی اشیا ئ پولیس سے چھیننے كی كوشش كی، جس دوران اسے گولی لگی،
ملزم كو جعلی مقابلے میں مارا گیا، عینی شاہدین
لاہور ﴿كرائم رپورٹر﴾مغل پورہ میں اپنی ہی اكیڈمی كے طالب علم محمد آصف كو قتل كركے لاش
اكیڈمی كے صحن میں دبانے والا استاد 26 سالہ ماسٹر اصغر رات تاج پورہ اسكیم میں
سی،آئی،اے ،اقبال ٹاوٕن پولیس نے ڈرامائی انداز میں پولیس مقابلے میں ہلاك ہو گیا۔ اصغر نے بر
آمدگی كی اشیائ پولیس سے چھیننے كی كوشش كی،جس دوران اسے گولی لگی۔ جب كہ عینی
شاہدین كے مطابق ملزم كو جعلی مقابلے میں مارا گیا۔
ٹیچراصفر نے چند روز قبل تھرڈ ایر كے طالب علم كو قتل كركے لاش اكیڈمی كے صحن میں دبا
دی تھی۔ پولیس كے مطابق اصغر كا دماغی توازن خراب ہو گیا تھا۔
سب انسپكٹر ابرار شاہ كے مطابق وہ گزشتہ رات ملزم كو لے كر مقتول كا موبائل فون ،پسٹل، موٹر
سایكل كے كاغذاتاور دیگر سامان جو ملزم نے تاج پورہ اسكیم غازی آباد میں موسیٰ خان حویلی
میں دبادی تھی۔ اس كی ریكوری كے لئے لے كر گیا تو ملزم نے اس سے پسٹل چھیننے كی كوشش
كی۔اور اسی گھتم گتھا میں گولی ماسٹر اصغر كو لگی،اور وہ زخمی ہو گیا،اسے ہسپتال لے جایا
گیا۔ لیكن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
ایس، پی ، سی آئی اے ،عمر ورك كے مطابق ملزم ماسٹر اصغر درندہ تھا۔ اس مقابلے كی خبر
ملنے پر آصف كے بوڑھے والدین دھاڑیں مار مار كر روتے رہے۔ ان كے گھر لوگوں كا تانتا بندھ
گیا۔ اور لوگ كہتے رہے كہ بوڑھے والدین كو انصاف مل گیا۔
شکریہ جنگ