Author Topic: ذاتی تعمیر شخصیت  (Read 9770 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
ذاتی تعمیر شخصیت
« on: November 14, 2007, 07:58:36 PM »
نفسیات كی مختصر ترین تعریف یہی ہے كہ آپ ایك دماغ ہے جسم كی اضافت كے ساتھ اس كا مطلب ہوا كہ آپ كی شخصیت ،كردار، جسمانی صحت ،ذہنی سكون،كامیابی اور كامرانی كا انحصار آپ كے ذہن و دماغ پر ہے ۔اسی طرح آپ كی شخصیت كی كمزوریوں ،ناكامیوں ،جسمانی بیماریوں ،ذہنی انتشار ،مایوسیوں اور ناكامیوں كا انحصار بھی آپ كے دماغ پر ہے۔اب آپ پر منحصر ہے كہ آپ شخصیت كی تعمیر مثبت انداز میںكرتے ہیں یا منفی انداز میں گویا انسان كی كامیابیوں یا ناكامیوں كا انحصار كچھ دیگر عوامل پر بھی ہوتا ہے لیكن اس كا زیادہ انحصار انسان كی اپنی ذات پر ہوتا ہے اور انسان كی ذات كیا ؟انسان كا دماغ ۔

نفسیات كے ماہرین نے بہت سے ایسے اصول و ضوابط وضح كئے ہیں جن پر اگر پوری دل جمعی كے ساتھ عمل كیا جائے تو زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل كرنا مشكل نہیں ہوتا ۔یوں تو علم نفسیات انسانی زندگی كے بے شمار پہلوئوں پر بحث كرتا ہے لیكن ہم نے اس كتاب كے اس حصے میں صرف وہی اصول ضوابط بیان كئے ہیں جو انسان كو ناكامیوں سے بچا كر كامیابی كی طرف لے جاتے ہیں ۔آپ عمركے كسی بھی حصے میں ہوں تو یہ كتاب آپ كے لیے بہتر مستقبل كا پیغام ثابت ہوسكتی ہے بشرطیكہ آپ پوری سچائی كے ساتھ وہ كچھ كریں جس كے متعلق آپ كو اس كتاب میں رہنمائی فراہم كی گئی ہے۔اگر آپ ایك نو عمر طالب علم ہیں تو آپ نہ صرف اپنی ذاتی شخصیت كی تعمیر كرسكتے ہیں بلكہ اپنے لئے رجحان كے مطابق كیریر كا انتخاب بھی كرسكتے ہیں ۔اسی طرح اگر آپ عمر كے ایسے حصے میں ہیں جہاں تعلیم و توبیت كا آغاز آپ كے لیے ممكن نہیں تو اس كتاب كی مدد سے آپ منتشر اور ناكام زندگی كو كامیابیوں سے ہمكنار كرسكتے ہیں ۔شرط صرف یہ ہے كہ ہر كامیابی قربانی چاہتی ہے اور یہ قربانی كوئی ناممكن قربانی تو نہیں ہے بس آپ كو تھوڑی سی زائد محنت كرنی ہوگی۔اگر آپ ایسا كرنے كے لیے تیار ہیں تو سمجھ لیجئے كہ آپ كی آدھی ناكامیاں اور پریشانیاں ختم ہوگئیں ۔ہم دوبارہ یاد دلادیں كہ یہ كتاب آپ كے لیے ایك عملی رہنما ہے جو آپ كو ذاتی شخصیت كی تعمیر كے ساتھ ساتھ ان كی تعلیمی اور تربیتی اداروں كے متعلق معلومات فراہم كرتی ہے جہاں سے آپ اپنے ذہنی رجحان اور عصری تقاضوں كے مطابق تعلیم و تربیت حاصل كرسكتے ہیں ۔