Author Topic: 1۔Telephone .2 Ambulance.3 Computerر  (Read 2179 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
1۔Telephone .2 Ambulance.3 Computerر
« on: May 18, 2009, 01:39:30 PM »
1۔Telephone .2 Ambulance.3 Computer
1. Telephone
2. Ambulances
3. Computer
4. Internet, Fax Modem
5. Advanced ambulance) and other facilities, the best engine vehicle (
So the ambulance personnel recruited under the project as the telephone, and wireless operators will have to pay duties as a technician. The ambulance car, his office said. So the people who join the ambulance service and wireless telephone operators should be cognizant of the duties he mentally prepared himself for it to work.
Ambulance duties:
1. Be patient as much as possible from accident to hospital.
2. Inform doctors and paramedical staff on site to take off.
3. Emergency, accident, natural disaster) flood, Land Sliding illness suffered (in the affected location and left there to provide aid to needy persons and victims to transfer to the hospital.
4. In the car for any emergency situation, medical equipment, medicines and staff to be present. Emergency oxygen cylinder in equipment, facilitating, HIV brought skstgy in protecting the bone from further injury, Trap, astrycr boxes, etc. and emergency medicine.
5. If they have not reached the crash site at the other institution via telephone, wireless, Internet and other resources to help furnish the information (notes) can fulfill this responsibility aymbulys just the latest media and training trained staff are present. Emergency Ambulance Service to perform this responsibility in accordance with the current concept ambulance will be considered in the realm of basic functions.
. like to call the doctor, to manage blood. to develop emergency operation theater, etc. to ensure the supply of drugs.
Key points:
1. Hutr go by ambulance to the scene is allowed to play.
2. Ambulances carrying sick or injured to the hospital is authorized to play hutr time.
3. Hutr ambulance to play dead when the move is not warranted.
4. Ambulance emergency traffic signal on condition that they may break instead hutr.
5. Hutr play after entering the hospital premises is strictly prohibited.
Telephone, wireless computer operator at:
Emergency Ambulance Service ambulance car, according to recent new concept Contemporary blag all possible means of communication will take. Under the car computer, telephone, wireless and Internet facilities will be available. The importance of benefiting from these facilities
Telephone, wireless operator's duties:
1. Ambulances to receive timely information to colleagues in order to be a car accident without any time left to waste.
2. By telephone from the scene to report the location to ask the right way to ask a stranger when to alert the driver.

4. Based on site conditions and other relief agencies to provide information to help them.
5. Arising in computer networking and the ability to overcome technical shortcomings to be the owner of a sudden emergency help to remedy the defects.
6. Communicating via telephone to provide people with accurate information.
7. Call the person to transfer.
8. Emergency services telephone number of all institutions and personalities related to the information collected.
Medical technician:
Paramedical staff, medical technician is a key member of the Health Department doctors working in different sectors, says Assistant kutyknysn. Pthalujy such as laboratory assistant laboratory technician working in a doctor says the same general pryktysnz doctor's assistant Medical technician is called. medical technician's professional diploma. this set primarily for those who apply are professionals. The seats are eligible to apply medical technician, but the Punjab Emergency Ambulance Services Medical technician must be aware of the following is declared:
1. First aid to be an expert.
2.'re Good for dressing wounds.
3. ABC) Airway Breating Cardiac (ie, a process known to restore breathing.
4. Emergency Medicine Internet evans) Intera venus Theropy (be an expert.
5. Clamper to fracture in the affected area) Ring (extension of the specialization. So that broken bones can not move.
6. Medical technician for your jurisdiction has crossed all the relevant professional information. So that he could handle the patient in case of emergency. For example, under the pillow to the head, broken bones and stop the animation, etc. to give immediate medical aid.
7. Medical technician emergency equipment, arising in their use and technical errors are capable of some extent.
8. Medical technician know what the status of the patient must consult a doctor.


 ٹیلی فون.2۔ ایمبولینس .3۔ کمپیوٹر
1۔ ٹیلی فون
2۔ ایمبولینس
3۔ کمپیوٹر
4۔ انٹرنیٹ، فیکس موڈیم
5۔ جدید ترین ایمبولینس ﴿یعنی بہترین انجن اور دیگر سہولیات والی گاڑی﴾
لہٰذا اس پراجیکٹ کے تحت بھرتی ہونے والے افراد کو ایمبولینس میں ہی بطور ٹیلی فون، وائرلیس آپریٹر اور ٹیکنیشن کی حیثیت سے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔ یعنی ان کا دفتر ایمبولینس گاڑی ہی ہو گی۔ لہٰذا اس سروس میں بھرتی ہونے والے افراد کو ایمبولینس اور ٹیلی فون وائرلیس آپریٹر کے فرائض سے بخوبی آگاہ ہونا چاہیے تاکہ وہ ذہنی طور پر اپنے آپ کو اس ملازمت کیلئے آمادہ کر سکیں۔
ایمبولینس کے فرائض:
1۔ مریض کو جائے حادثہ سے جس قدر جلد ممکن ہو سکے ہسپتال تک پہنچانا۔
2۔اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کو لے کر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہونا۔
3۔ ایمرجنسی حادثات قدرتی آفات ﴿سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ بیماری کا پھوٹنا﴾ کی صورت میں متاثرہ مقام کی طرف روانہ ہونا اور وہاں پہنچ کر ضرورت مند افراد کو طبی امداد فراہم کرنا اور متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کرنا۔
4۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گاڑی میں ہر قسم کے طبی آلات، ادویات اور عملہ کا موجود ہونا۔ ایمرجنسی آلات میں آکسیجن سلنڈر، سکر، آئی وی لائنا، شکستگی کی صورت میں ہڈی کو مزید چوٹ سے محفوظ رکھنے والا، شکنجہ، اسٹریچر اور ادویات کا ایمرجنسی باکس وغیرہ شامل ہیں۔
5۔ اگر جائے حادثہ پر دیگر متعلقہ ادارے نہیں پہنچے تو انہیں بذریعہ ٹیلی فون، وائرلیس، انٹرنیٹ اور دیگر دستیاب ذرائع کی مدد سے اطلاع بہم پہنچانا ﴿نوٹ﴾ یہ ذمہ داری صرف ایسی ایمبولیس نبھا سکتی ہے جس میں جدید ترین ذرائع ابلاغ اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہو۔ ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے حالیہ تصور کے مطابق یہ ذمہ داری ادا کرنا ایمبولینس کے بنیادی فرائض کے زمرے میں شمار ہو گی۔
6۔ ایمرجنسی کی صورت میں جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخموں کی نوعیت کے مطابق اسے ہسپتال کی منتقل کرتے وقت دوران سفر ہی ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع کرنا تاکہ وہ مریض کی دیکھ بھال کیلئے درکار انتظامات مکمل کر سکے۔ مثلاً ڈاکٹر کو بلانا، خون کا انتظام کرنا۔ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر تیار کرنا، ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا وغیرہ۔
اہم نکات:
1۔ ایمبولینس کو جائے حادثہ کی طرف جاتے ہوئے ہوٹر بجانے کی اجازت ہے۔
2۔ ایمبولینس مریض یا زخمی کو ہسپتال لاتے وقت ہوٹر بجانے کی مجاز ہے۔
3۔ میت کو منتقل کرتے وقت ایمبولینس ہوٹر بجانے کی مجاز نہیں ہے۔
4۔ ایمبولینس ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک سگنل توڑ سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ہوٹر بجائے۔
5۔ ہسپتال کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد ہوٹر بجانے کی سختی سے ممانعت ہے۔
ٹیلی فون، وائرلیس کم کمپیوٹر آپریٹر:
ایمرجنسی ایمبولینس سروس کے حالیہ نئے تصور کے مطابق ایمبولینس گاڑی دور حاضر کے تمام ممکنہ ذرائع بلاغ ابلاغ رکھتی ہو گی۔ جس کے ماتحت گاڑی میں کمپیوٹر، ٹیلی فون، وائرلیس اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات موجود ہوں گی۔ ان سہولیات سے استفادہ کرنے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں آج کل ٹیلی فون، انٹرنیٹ اور وائرلیس کا نظام کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ ان سہولیات سے استفادہ کیلئے کمپیوٹر آپریٹر کو اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ ملازمت کے حوالے سے اس کے فرائض کیا ہیں۔
ٹیلی فون، وائرلیس آپریٹر کے فرائض:
1۔ ایمبولینس کو موصول ہونے والی اطلاعات کو بروقت دوسرے ساتھیوں تک پہنچانا تاکہ گاڑی کسی قسم کا وقت ضائع کیے بغیر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو سکے۔
2۔ ٹیلی فون پر اطلاع دینے والے شخص سے جائے حادثہ کا درست محل وقوع پوچھنا، راستہ اجنبی ہونے کی صورت میں راستہ پوچھ کر ڈرائیور کو مطلع کرنا۔
3۔ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی بہتر نگہداشت کیلئے انچارج کے حکم کے مطابق متعلقہ ہسپتالوںکو مطلع کرنا تاکہ وہ مریض کیلئے ضروری انتظامات مکمل کر سکیں۔
4۔ جائے حادثہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر امدادی اداروں کو اطلاع فراہم کرنا اور ان کی مدد حاصل کرنا۔
5۔ کمپیوٹر نیٹ ورکنگ اور اس میں پیدا ہونے والے فنی نقائص کو دور کرنے کی صلاحیت کا مالک ہونا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اچانک پیدا ہونے والے نقائص کو دور کرنے میں مدد مل سکے۔
6۔ ٹیلی فون کے ذریعے رابط کرنے والے افراد کو درست معلومات فراہم کرنا۔
7۔ کال کو متعلقہ شخص تک ٹرانسفر کرنا۔
8۔ ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والے تمام اداروں کے ٹیلی فون نمبر اور متعلقہ شخصیات کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرنا۔
میڈیکل ٹیکنیشن:
میڈیکل ٹیکنیشن پیرامیڈیکل سٹاف کا اہم ترین رکن ہوتا ہے محکمہ صحت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے اسسٹنٹ کوٹیکنیشن کہتے ہیں۔ مثلاً پتھالوجی لیبارٹری میں کام کرنے والے ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کو لیبارٹری ٹیکنیشن کہتے ہیں بالکل اسی طرح جنرل پریکٹیشنز ڈاکٹر کے اسسٹنٹ کو میڈیکل ٹیکنیشن کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ میڈیکل ٹیکنیشن پروفیشنل ڈپلومہ ہے۔ اس سیٹ کیلئے اپلائی کرنے والے افراد بنیادی طور پر پیشہ ور افراد ہوتے ہیں۔ مجوزہ سیٹوں پر میڈیکل ٹیکنیشن درخواست دینے کے اہل ہیں لیکن اس کے باوجود پنجاب ایمرجنسی ایمبولینس سروسز نے میڈیکل ٹیکنیشن کیلئے مندرجہ ذیل امور کے متعلق آگاہی رکھنا لازمی قرار دیا ہے:
1۔ ابتدائی طبی امداد دینے کا ماہر ہو۔
2۔ زخموں کی مرہم پٹی کرنے کا ماہر ہو۔
3۔ اے بی سی ﴿Airway Breating Cardiac﴾ یعنی سانس بحال کرنے کا عمل جانتا ہو۔
4۔ ایمرجنسی انٹر اوینس تھراپی ﴿Intera venus Theropy﴾ کا ماہر ہو۔
5۔ ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں متاثرہ جگہ پر شکنجہ ﴿Ring﴾ چڑھانے کا ماہر ہو۔ تاکہ ٹوٹی ہوئی ہڈی حرکت نہ کر سکے۔
6۔ میڈیکل ٹیکنیشن اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے تمام متعلقہ پروفیشنل معلومات پر عبور رکھتا ہو۔ تاکہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو سنبھال سکے۔ مثلاً سر کے نیچے تکیہ رکھنا، ٹوٹی ہوئی ہڈی کو حرکت سے روکنا، فوری طبی امداد دینا وغیرہ۔
7۔ میڈیکل ٹیکنیشن ایمرجنسی آلات، ان کے استعمال اور ان میں پیدا ہونے والے فنی نقائص کو کسی حد تک دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
8۔ میڈیکل ٹیکنیشن یہ جانتا ہو کہ مریض کی صورتحال کے مطابق اسے کس ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہو گا۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"