Author Topic: Pakistan Army JCOs/NCOs Short Service پاكستان آرمی میں جونیئر كمیشنڈ آفیسر خطیب  (Read 7931 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
Pakistan Army JCOs/NCOs Short Service Commission
پاكستان آرمی میں جونیئر كمیشنڈ آفیسر خطیب

مطلوبہ قابلیت:

﴿الف﴾ حكومت پاكستان كے منظور شدہ كسی دینی مدرسہ سے درس نظامی میں فراغت كی سند۔

﴿ب﴾   پاكستان كے كسی بورڈ سے میڑك یاسیكنڈری سكول سرٹیفكیٹ۔

﴿ج﴾    روز مرہ امور كے متعلق عربی بول چال میں مہارت اضافی قابلیت تصور كی جائے گی ۔

عمر:

20 سے35 سال۔

عہدہ یاتنخواہ:

ملازمت كے لئے منتخب امیدواروں كو نائب خطیب ﴿نائب صوبیدار ﴾ كا عہدہ دیا جائے گا ۔ فوجی وردی كے بجائے منظور شدہ شہری لباس ہوگا جو فوج كی طرف سے مفت مہیا كیا جائے گا ۔ فوج كے جونیئر كمیشنڈ افسروں كی طرح ان كے لئے اوپر والے رینك میں ترقی كی گنجائش ہوگی ۔


الائونس و دیگر مرعات:

وہ تمام الائونس و مرعات جو فوج كے متقابل جے سی او صاحبان كو حاصل ہیں۔ انہیں بھی حاصل ہوگی ۔ مفت راشن ٗمفت رہائش ٗ جہاں مہیا ہو ورنہ كورٹر الائونس اپنے اور بیوی بچوں كے لئے مفت طبی سہولت ٗ سفر كی مرعات ٗ پنشن گریجوایٹی اور بمیہ كی مراعات وغیرہ وغیرہ۔

ملازمت كی جگہ:

پاكستان میںیا پاكستان سے باہر كسی بھی جگہ ۔

تربیت :

منتخب امیدواروں كو فوجی زندگی سے روشناس كرانے كی خاطر خاص تربیت دی جائے گی ۔

طریق انتخاب :

﴿الف﴾ امید واروں كی سہولت كے مطابق مختلف مقامات پر ابتدائی امتحان اور انٹر ویو جس كی اطلاع امید واروں كی دے دی جائے گی ۔

﴿ب﴾    طبی معائنہ۔

﴿ج ﴾    آخری انتخاب جنرل ہیڈ كوارٹرز راولپنڈی میںہو گا جس كے نتیجے كی اطلا ع كامیاب امید واروں كو دی جائے گی ۔

درخواستوںكی آخری تاریخ:

درخواستیں مجوزہ فارم پر مع اصل اسناد كی تصدیق شدہ فوٹو سٹیٹ نقول كے ﴾ شعبہ دینی تعلیمات آرمی ایجو كیشن ڈائریكٹریٹ آئی جی ٹی اینڈا ای برانچ ٗ جنرل ہیڈ كوار ٹرز راولپنڈی گو مقررہ تاریخ تك پہنچ جانی چاہئیں ۔

درخواستوں كے فارم مذكرہ بالا شعبہ دینی تعلیمات سے مبلغ 10 روپیہ  كے ٹكٹ لگے ہوئے لفافے بھیج كر حاصل كئے جا سكتے ہیں ۔ فارم طلب كرتے وقت اپنی قابلیت اور اسناد كے بارے میں پوری معلومات لكھیں۔