Author Topic: طلباء کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بی ایس او پجار  (Read 790 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،بی ایس او پجار
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وائس چیئرمین زبیر بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری ابرار بلوچ ،کرم بلوچ اور دیگر نےکہاہے کہ بلوچ اور بلوچستان کے تعلیمی ،علمی ،سیاسی ،ادبی ،سماجی اور نظریاتی حوالے سے طلباء کو تیار کرنے کی ضرورت ہے ،
بلوچستان کے تمام اجتماعی مفادات کو اپنے پروگرام میں شامل کرکے جدوجہد جاری رکھیں گے، المیہ یہ ہے کے تعلیمی ادارے جہاں طلباء کےمسائل حل کرنے کی بجائے طلباء کو زہنی ٹارچر کیا جارہا ہے ۔طلباء کو نظریاتی طور پر تیار کرنے کے لیے ہمیں مطالعہ کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،
بی ایس او پجار کے پولیٹکل لائن درست اور واضع ہے، بلوچ نیشنلازم کی سوچ و فلسفہ کو اپناتے ہوئے بلوچ طلباء کے اجتماعی مفادات کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے حقوق کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
بلوچستان کے زیادہ علاقے جہاں تعلیمی ادارئے مسائلستان کے گڑھ بن چکے ہیں ۔بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کو میرٹ کی بنیاد پر الاٹ کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 20 جنوری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"