Author Topic: کراچی آرٹس کونسل کی دوسری اردو عالمی کانفرنس 15نومبر سے ہوگی  (Read 1948 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
کراچی آرٹس کونسل کی دوسری اردو عالمی کانفرنس 15نومبر سے ہوگی   
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیراہتمام دوسری اردو عالمی کانفرنس اب 15نومبر سے 20 نومبر تک ہوگی۔ جس میں کینیڈا، امریکہ، بھارت، بنگلہ دیش، روس، جرمنی، ڈنمارک اور پاکستان کے نامور محقق، ادیب، دانشور، شعراء ، اہل علم اور ممتاز دانشور شرکت کریں گے۔ یہ بات سیکرٹری آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے جنگ کو خصوصی گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی طور پرکراچی میں موجود اہل علم و دانش اور محققین کی مشاورت سے کانفرنس کیلئے موضوعات کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں اردو کانفرنس 26اکتوبرکو شیڈول کی گئی تھی مگر بعض وجوہ کی بناء پر اب 15نومبر سے 20 نومبر مقررکی گئی ہے۔ اس کانفرنس میں یوکے سے ڈاکٹر ڈیوڈ سائیکو، بھارت سے گوپی چند نارنگ، ڈاکٹر خلیق انجم، ڈاکٹر شمیم حنفی، ڈاکٹر زبیر رضوی، ڈاکٹر مولا بخش انصاری، ڈاکٹر شافع قدوائی، ڈاکٹر قیصر الرحمن قدوائی، ڈاکٹر ظل ہما، غالب اکیڈمی بھارت کے ڈاکٹر التجا کریم، افسانوی دنیا کے بڑے افسانہ نگار اقبال مجید، ڈھاکا سے ڈاکٹرکلثوم ابوالشیر نے بھی اپنی شرکت کوکنفرم کر دیا ہے۔ محمد احمد شاہ نے مزید بتایا کہ دوسری اردو عالمی کانفرنس میں ایک نشست فیض احمد فیض کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ اسی دوران دیگر مختلف اہم موضوعات پر سیمینار، مشاعرہ اور تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔شکریہ جنگ