Author Topic: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی ماحولیاتی آلودگی پر تقریب  (Read 329 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی ماحولیاتی آلودگی پر تقریب
لاہور: یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں حال ہی میں ایک نئے ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کیا ہے جسکا مقصد ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ ڈیپارٹمنٹ آف سسٹین ایبل انوائر منٹ نےگزشتہ دنوں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا
جس کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی آلودگی اور اس کے تحفظ کیلئے آگاہی پیدا کرنا تھا ۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے ماحولیات محترمہ زرتاج گل تھیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے اس اہم قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کا اہتمام ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے اور ایسے اقدامات اس عمل میں سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں ۔
 ڈائریکٹر، ڈیپارٹمنٹ آف سسٹین ایبل انوائر منٹ، محترمہ جویریہ قیس نے استقبالیہ تقریر کی جبکہ پروڈیکٹر یو سی پی ڈاکٹر محمد ظفر اللہ نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ان میں یادگاری اسناد تقسیم کیے ۔مہمان خصوصی مس زرتاج گل نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں پودا بھی لگایا
اور وزیر اعظم کی صاف اور سرسبز پاکستان تحریک کو آگے بڑھانے پر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور  ایڈیشن میں مورخہ 14 دسمبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"