Author Topic: این ای ڈی کے تحت طلبہ کے پروجیکٹس کی نمائش ومقابلے کا انعقاد  (Read 4626 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

شکریہ روزنامہ جنگ
این ای ڈی کے تحت طلبہ کے پروجیکٹس کی نمائش ومقابلے کا انعقاد
   
4/15/2008
کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ الیکٹرونکس اور ٹیلی کمیونی کیشن کے زیراہتمام تیسری سالانہ نمائش منعقد ہوئی۔ یہ نمائش انجینئرنگ کے طالبعلموں، فیکلٹی اور پروفیشنلز کے لیے نمایاں فورم ثابت ہوا ہے جہاں وہ الیکٹرونکس، الیکٹریکل، ٹیلی کام اور کمپیوٹر سسٹمز کے میدان میں جدید تحقیق اور اس میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ مقابلے کا مقصد نوجوان انجینئرز کی مخفی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے بلکہ غیرنصابی سرگرمیوں میں شرکت کی طرف رجحان دلانا ہے۔ انتظامیہ نے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے اس سال نہ صرف این ای ڈی کے دیگر شعبوں بلکہ کراچی کی تمام معروف انجینئرنگ یونیورسٹیز سے طالبعلموں کو مدعو کیا جس کے ذریعے انہیں اپنی تکنیکی قابلیت کا اپنے مدمقابل کے سامنے اظہارکا بھرپور موقع ملا۔ اس سال مقابلے کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہارڈویئر، سافٹ ویئر، اسپیڈ پروگرامنگ اور میک فرام اسکریپ شامل ہیں جن میں رکھے گئے پروجیکٹس کا مقصد صنعت اور طالبعلم کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔