Author Topic: بچوں کے مستقبل کاانحصاربڑی حد تک والدین کی آمدنی پرہے ایجوکیشن چیرٹی سوٹن ٹرسٹ  (Read 1446 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

بچوں کے مستقبل کاانحصاربڑی حد تک والدین کی آمدنی پرہے ایجوکیشن چیرٹی سوٹن ٹرسٹ
   
لندن(جنگ نیوز)بچوں کے بہتر مستقبل اور زندگی میں اہم مقام حاصل کرنے کے امکانات کا انحصار اب بھی بڑی حد تک والدین کی آمدنی پر ہے ۔ یہ بات گزشتہ روز ایک سروے کے دوران سامنے آئی ہے۔ ایجوکیشن چیرٹی سوٹن ٹرسٹ کے سروے کے مطابق تین چوتھائی افراد کا خیال ہے کہ موجودہ کسادبازاری لوگوں کیلئے زندگی میں بہتری لانے کے مواقع محدود کردے گی۔12سو بالغ افراد سے کئے گئے اس سروے سے سوشل موبیلٹی کے حوالے سے عوامی رائے کا سیاہ رخ بھی سامنے آیاہے اور یہ انکشاف ہو اہے کہ اب صرف 38فیصد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ میں لوگوں کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہیں۔گزشتہ سال اس سوچ کے لوگوں کی تعداد 53فیصد تھی۔ 70فیصد لوگوں نے سروے میں کہاکہ والدین کی آمدنی اب بھی بچوں کے اہم مقام تک پہنچنے میں بہت زیادہ کردار اداکرتی ہے۔ تین چوتھائی افراد (75فیصد (نے کہاکہ برطانیہ میں آمدنیوں میں تفاوت بہت بڑھ گیاہے۔ سروے میں شامل نصف سے زیادہ لوگوں(54فیصد)نے کہاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آمدنیوں میں فرق کو کم کرے۔سوٹن ٹرسٹ کے چیئرمین سرپپٹر لیمپل کاکہناہے کہ زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ برطانیہ وہ سرزمین ہے جہاں زندگی میں کچھ حاصل کرنے کیلئے ٹیلنٹ اور محنت سے زیادہ دولت اور خاندانی پس منظر کی زیادہ اہمیت ہے۔
شکریہ جنگ