Author Topic: لاہوروزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود کالج اساتذہ کے تبادلے کینسل نہ ہوسکے  (Read 2534 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

لاہوروزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود کالج اساتذہ کے تبادلے کینسل نہ ہوسکے

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے واضح احکامات کے بعد بھی محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈر کینسل نہیں کئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کالج کے شعبہ اردو کے 6 اساتذہ کرام کے تبادلے کردئیے تھے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ اساتذہ کے تبادلے کینسل کئے جائیں مگر ابھی تک آرڈر واپس نہیں کئے گئے۔ اس بارے میں حلقہ ارباب ذوق کے مطابق سیکرٹری اور ادبی تنظیم الائو کے سربراہ حسین مجروح نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے کچھ لوگ مظلوم اساتذہ کو سبق سکھانے پر تلے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر احکامات آج واپس نہ کئے تو ادیب سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
      شکریہ نوائے وقت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"