Author Topic: رویوں میں تبدیلی ضروری ہے  (Read 4204 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
رویوں میں تبدیلی ضروری ہے
« on: March 18, 2012, 08:21:44 AM »
رویوں میں تبدیلی ضروری ہے    
رائج اصولوں کو اب بدلنا ہوگا۔ ”تبدیلی“ درکار ہے تبدیلی سے مراد یہاں وہ فیشن زادہ نعرہ نہیں جو زبان زد عام و خاص ہے بلکہ رویوں کی تبدیلی جو سوچ اور اصولوں کی تبدیلی سے ہی ممکن ہے۔ ارتقاء کے انجن کا ایندھن نوجوان بن رہے ہیں یہ مجرمانہ غفلت تباہی ہے تباہی ملک و ملت کا احترام لازمی، ان کے تجربے سے استفادہ ہر صورت ضروری، کہ نسل نو کی پرورش کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ہماری زندگی کے لیل و نہار بس اسی فارمولے کے تحت گزرتے ہیں۔ شعبہ درس و تدریس ہو یا موسیقی، کالم نگاری ہو یا تحقیقی عمل سب کو منجھا ہوا مانجھا چاہے۔مواقع نہ ہونگے تو یہ سدی (نوجوان) کچی ہی رہے گی اور معاشرتی پتنگ اسی طرح پیچ و تاب کھاتی رہے گی۔ ابھی ایک نوجوان کچھ کرنے کا سوچے تو سب چیخ پڑتے ہیں۔ ابھی بچے ہو دیکھا ہی کیا ہے، پیارے: دلی دور ہے۔ مانا دور ہے مگر نسل نو سے غافل رہنے کا خمیازہ اب ہم بھگت رہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم، تعلیمی بد عنوانیاں، موبائل فون کا بے جا استعمال، انٹر نیٹ کی تخریب کاریاں، مفاد پرستی، تخلیق اور جدت سے انحراف اب نوجوانوں کا شیوہ ہے اور کیوں نہ ہو جب دیوار سے لگایا جائے گا تو مدافعت تو ہوگی۔ منفی یا مثبت یہ آپ طے کریں۔ آج کا نوجوان فوری اقدامات کے طور پر مین اسٹریم شعبوں میں اپنے لئے ترجیہی بنیادوں پر مواقع چاہتا ہے۔ ملکی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 60% اور ان سے معاشرے کی غفلت 100% ہے جو کہ ہماری قومی زندگی کا عظیم درد ناک پہلو ہے۔
(سلمان احمد کھٹانی۔ جامعہ کراچی)