Author Topic: کراچی:شادی سے انکارپر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا  (Read 1589 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

کراچی:شادی سے انکارپر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا
   
کراچی…خورشید عباسی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں سیکٹر9-Eمیں شادی نہ کرنے پر ایک لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر9-Eمیں سلمی دختر سراج الدین نے لڑکے سرفراز پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ سرفراز کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے سلمیٰ کو گرفتار کر لیا۔

شکریہ جنگ

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

تیزاب پھینکنے والی سلمیٰ انصاری کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

کراچی…کراچی میں جوڈیشیل مجسٹریٹ حافظ ابراہیم نے شادی سے انکار کرنے والے شخص کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والی سلمیٰ انصاری کو30 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیدیا۔کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی سلمیٰ نے شادی کیلئے راضی نہ ہونے پر اپنے پڑوسی سرفراز پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس گیا ۔سرفراز کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔بائیس سالہ سلمیٰ بیوہ ہے اور اسے پہلے شوہر سے ایک سات سالہ بچی ہے۔ ملزمہ کا کہنا ہے کی گزشتہ سات برس سے سرفراز اور اس کے درمیان تعلقات تھے لیکن شادی کے معاملے پر وہ ہمیشہ ٹال مٹول سے کام لیتا تھا۔ گزشتہ روز سرفرازنے شادی سے صاف انکار کردیا تھا۔سلمیٰ نے بھری عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز نے اسکی زندگی تباہ کی اسلئے اس نے اس سے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی۔

شکریہ جنگ