Author Topic: ویب سائٹس کے بارےمیں عام غلط فہمیاں  (Read 2799 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

ویب سائٹس کے بارےمیں عام غلط فہمیاں

ویب سائٹ مارکیٹنگ کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بہت سے چهوٹے کاروباری اداروں  کو حقائق اور مفروضوں کو الگ کرنے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔ بنیادی چیز یہ ہے کہ سب سے پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا ویب آپ کے لئے ضروری ہے, اور اگر یہ ضروری ہے تو پهر اس کی مارکیٹنگ کی طاقت سے بهرپور فائدہ اٹهانے کے لئے درست اقدامات کئے جائیں۔۔ ورلڈ وائیڈ ویب کے متعلق کچه غلط فہمیاں مندرجہ ذیل ہیں اور اس کے ساته اپنی آن لائن مارکیٹنگ کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے  چند تجاویز بهی ہیں۔
پہلی غلط فہمی: چهوٹے پیمانے کے ہر کاروباری ادارے  کو ویب سائٹ کی ضرورت ہے۔
اگرچہ چهوٹے پیمانے کے بہت سے کاروباری ادارے اپنی ذاتی ویب سائٹیں بنانے سے فائدہ اٹها سکتے ہیں تاہم  یہ احساس کیا جانا چاہئے کہ اس طرح کی مارکیٹنگ ہر کسی کے لئے موزوں نہیں ہے۔ آپ کو ویب سائٹ کی ضرورت ہے اگر:

     آپ کے گاہک آن لائن ہیں۔
    اگر آپ کے گاہک ویب سے چیزیں خریدتے یا معلومات حاصل کرتے ہیں تو آپ کو بهی ویب پر موجود ہونا چاہئے۔ اس کے برعکس, اگر وہ معلومات دوسرے ذرائع (ییلو پیجز، اخبارات، جراید، تجارتی میلے یا پهر مارکیٹنگ کی دوسری چیزیں) سے لیتے ہیں تو پهر آپ کو بهی اپنی توجہ ان ذرائع کی طرف مرکوز کرنی چاہئے۔
     آپ بہتر طریقے سے ملکی یا غیر ملکی گاہکوں  تک پہنچنا چاہتے ہیں
    ویب مقامی مارکیٹنگ کی قسم نہیں ہے۔ اپنی فطرت کے لحاظ سے اس کی پہنچ بہت ہی زیادہ ہے اس لئے آپ کو اس سے فائدہ اٹهانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ مثال کے طور نیویارک کے گردونواح میں رہنے والا گهروں کا ایک ٹھیکیدار ویب سائٹ سے بہت زیادہ فائدہ نہیں اٹها سکے گا کیونکہ اس کے صارفین بہت ہی مخصوص ہیں (صرف نیویارک کے گردونواح میں رہنے والے لوگ ھی اس کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں) جبکہ ٹافیاں بیچنے والا ایک ادارہ جو پورے ملک میں ٹافیاں مہیا کرتا ہے, وہ ویب کی دور تک رسائی سے زیادہ فائدہ اٹهانے کی حالت  میں ہوگا۔
     ایک ویب سائٹ آپ کے مارکیٹنگ کے مقاصد اور آپ کے بجٹ کی مدد کرتی ہے
    آپ کی ویب سائٹ کو  مارکیٹنگ اور بجٹ کے جامع منصوبے کا حصہ ہونا چاہئے۔ یہ ضروری ہے کہ مارکیٹنگ کے سارے ذرائع میں آپ کا مرکزی پیغام ایک ہی ہو۔
     ویب، مارکیٹنگ کے دوسرےذرائع  سے بہت بہتر ہے
    ویب آپ کے  گاہکوں کو ایسی  معلومات فوراً دے سکتا ہے جن کے لئے ان کو کسی دوسرے ذریعے سے کئی کئی دن یاہفتے لگ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک تجارتی فوٹوگرافر جو اپنے گزشتہ کام  کو ویب پر رکهتا ہے, وہ اخراجات برداشت کر کے اپنا گزشتہ کام گاہکوں کے پاس بهیجنے کی بجائے ان گاھکوں کو اپنی سائٹ پر لا سکتا ہے۔
     آپ اپنی سائٹ کے لئے مخلص ر ہیں
    ایک ویب سائٹ کے لئے مسلسل توجہ ضروری ہے۔ کیا آپ اس کو تروتازہ رکھ رہے ہیں؟ کیا آپ ہر مہینے اس میں نیا مواد ڈالنے کا وعدہ کر سکتے ہیں؟  آیا کہ آپ کے پاس ویب سائٹ کو سنبهالنے کے لئے وقت اور بجٹ ہے؟ اگر آپ یہ سارے کام بذات خود کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں، تو پهر آپ کو کوئی ملازم رکهنا ہوگا جو آپ کے لئے یہ کام کرے- ورنہ ویب کے لیے آپ کی ساری کوششیں ضائع  جائیں گی۔
     دوسری غلط فہمی: ایک ویب سائٹ چهوٹے پیمانے کے کاروباری ادارے اور بڑے کاروباری حریفوں کے درمیان مقابلے کو خودبخود  برابر  کر دیتی ہے
    ہاں جی! ایک اچهی پیشہ ورانہ نظر آنے والی ویب سائٹ آپ کے چهوٹے کاروباری ادارے کو کافی بڑا کر کے دکها سکتی ھے۔ لیکن بغیر کسی موثر منصوبے کے اور موثر عمل درآمد کے, آپ کی ویب سائٹ آپ کا پیشہ ورانہ تاثر خراب بھی کر سکتی ہے اور آپ کو پیشہ ورانہ مسابقت میں پیچھے دھکیل سکتی ھے۔
    ویب کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے استعمال کریں، اپنا علم بانٹنے سے آپ اپنے آپ کو ایک ماہر کے طور پر ظاہر کر سکتے ہیں اور گاہکوں کو اپنی پروڈکٹ اور خدمات کی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔
    اپنے آپ کو اپنے سائز سے بڑا دکهانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ کے پاس اپنی ذاتی ڈومین کا نام ہو۔”ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو. آپ کی کمپنی کانام. کام،، جیسا نام تلاش کرنے میں کافی زیادہ آسان ہے اور یہ زیادہ پیشہ ورانہ  تاثر ڈالتا ہے بجائے اس کے کہ آپ کے آئی ایس پی کا نام(ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو۔ آپ کا آئی ایس پی۔ کام/آپ کی کمپنی) استعمال کیا جائے۔ ڈومین رجسٹر کرانے کی لاگت کافی کم ہے اور تهوڑی سی ماہانہ فیس کے ساته کافی سارے آئی ایس پی آپ کی سائٹ کو اس نام کے ساته ہوسٹ کر لیں گے۔ اپنے آئی ایس پی سے اس بارے میں بات کریں۔
    ایک اور چیز جس کا خیال رکھنا چاہئے, وہ یہ ہے کہ موزوں ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ بہت ساری اضافی چیزوں کو صرف نئی ھونے کی وجہ سے استعمال کرنے سے آپ کے کاروباری تاثر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر پیشہ ورانہ مشیروں کی ایک فرم کے پہلے صفحے  پر ایک مشہور کائونٹر لگا ہوا ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اس سائٹ کو کتنے لوگ دیکه چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس کائونٹر سے ظاہر ہورھا ہے کہ سائٹ پر آنے والے لوگوں کی تعداد بھت کم ہے جس کی وجہ سے یہ شک پڑتا ہے کہ یہ کوئی عام سی کمپنی ھے- اگر یہ کائونٹر نہ لگا ہوتا تو یہ شبہ پیدا نہ ہوتا اور آپ سارا مواد پڑه لیتے۔
     تیسری غلط فہمی: ویب سائٹ بناتے ہی لوگ آپ کی کمپنی کی طرف دوڑے چلے آئیں گے
    اس چیز کی توقع نہ کریں کہ لوگ آپ کی ویب سائٹ کو خودبخود تلاش کر لیں گے۔ آپ کو انٹرنیٹ پر اور اپنی  مارکیٹنگ کے روایتی مواد کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر آمدورفت کو بڑهانا ہوگا۔  اپنی ویب سائٹ پر آمدورفت بڑهانے کے کچه عام طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔
    اپنی ویب سائٹ کو بڑے سرچ انجنز کے ساته رجسٹر کروائیں جیسا کہ یاهو(Yahoo), ایکسائٹ(Excite)، انفوسیک(InfoSeek)، لایکوز(Lycos) اور ہاٹ پوٹ(Hotbot) وغیرہ۔ بہت سے ادارے تهوڑی سی فیس کے ساته آپ کے یو آر ایل کو ایک سےزیادہ انجنوں کے ساته اور ڈائریکٹریوں کے ساته رجسٹر کر دیں گے۔ ایک مشہور سروس کا نام”سَبمِٹ اِٹ،، (Submit It)ہے۔ تاہم اس معاملے میں باخبر رہیں کہ اگرچہ یہ ادارے  آپ کی سائٹ کو رجسٹر کر دیں گے  لیکن آپ کی سائٹ کے بارے میں کیا لکھا جاتا ھے, اس چیز پر آپ  کا کوئی کنٹرول  نہیں رہے گا-
    ایسے لوگ جن کے ساتھ آپ کا کاروباری مقابلہ نہیں ھے اور ان کے پاس تکمیلی پروڈکٹ یا تکمیلی خدمات  موجود ھیں, ان کے ساته لنکس اور اشتہارات کا تبادلہ کریں۔ جس سائٹ کے ساته آپ لنک کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں اس کے ویب ماسٹر کو ایک ای میل بهیجیں اور اشتہارات کے باہمی تبادلے کی پیشکش کریں۔ اپنے خط میں باہمی فائدے پر بڑا زور دیں۔ اس کے علاوہ ”لنک ایکسچینج،، کی طرح کے ادارے آپ کو دوسرے کاروباری اداروں کے ساته اشتہارات کا تبادلہ کرنے میں مدد دیتے  ہیں۔ آپ اپنی ویب سائٹ پر ان کے جتنے اشتہارات دکھاتے ھیں, وہ بھی آپ کے اتنے ھی اشتہارات  دوسری سائٹوں پر دکھاتے ھیں-
    آپ کے  مارکیٹنگ کے سارے  مواد  میں  آپ کے   یو آر ایل کا ذکر  ھونا چاہیے۔ اپنے سارے اشتہارات میں،اپنی چیزوں کے بروشرز میں، اپنے کاروباری کارڈز میں اور خطوط  میں اپنی ویب سائیٹ کا ایڈریس لکهیں۔ اپنی ای میل کی سگنیچر فائلز میں اس کو شامل کریں تاکہ لوگ آپ کے پیغامات سے خودبخود آپ کے ویب سائٹ تک پہنچ سکیں۔
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے