Author Topic: تشدد اور مفادات کی جنگ نے طلباء سیاست کو نقصان پہنچایا،بی ایس او  (Read 852 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
تشدد اور مفادات کی جنگ نے طلباء سیاست کو نقصان پہنچایا،بی ایس او

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کمیٹی کے رکن عتیق بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ تشدد، تقسیم اور مفادات کی جنگ طلباء سیاست کو جمود کا نشانہ بنادیا
ایک سازش کے تحت تنظیموں میں غیر سنجیدہ لوگوں نے جگہ بنا کر حقیقی طلباء سیاست کو نقصان پہنچایا ہے
جس کی وجہ سے تقسیم کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے
ہر ادارے کی سطح پر نئی قسم کا اختلافی عمل اور مرکزیت اور اصولی سیاسی عمل کی خلاف ورزی مجموعی طور پر بنیادی قومی اساس کو نقصان پہنچا رہا ہے،
بی ایس او کی جدوجہد ہمیشہ علمی اور جمہوری اصولوں پر کار بندی رہی ہے
بیرونی مداخلت اور طلباء پر مشکلات کی وجہ سے بی ایس او کے بنیادی اساس اور تنظیمی اصولوں کو گذشتہ کئی عرصے سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے
تعلیمی اداروں میں منفی ذہنیت کو منصوبہ بندی کے تحت پروان چڑھا کر حقیقی طلباء کا سیاسی استحصال کیا جارہا ہے
بی ایس او کے تمام دھڑوں سمیت دیگر بلوچ تنظیموں کو پرتشدد جذباتی اور علم و عمل سے نابلد ذہنیت کو مسترد کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ سیاسی جماعتوں کو جدید علمی تقاضوں کے مطابق اپنے اسٹیک اور کردار پر نظر ثانی کرنی ہوگی
تاکہ طلباء سیاست ایک دفعہ پھر انتشار تشدد اور منفی گروہ بندی کا شکار نہ ہو۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 22 اکتوبر ، 2018 کو شائع ہوئی