Author Topic: پاکستان میں یوٹیوب بھی بلاک کردیا  (Read 1495 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پاکستان میں یوٹیوب بھی بلاک کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے فیس بک کے بعد یوٹیوب کو بھی پاکستان میں بلاک کردیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قابل اعتراض مواد کے تناظر میں ویب سائٹ یوٹیوب کو بلاک کیا گیا،حکام کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے تناظر میں اب تک450 سے زائد انٹرنیٹ رابطے بلاک کئے جاچکے ہیں۔ان ویب سائٹس کی بندش ، آئین پاکستان اور عوام کی خواہشات کے عین مطابق اور ہائی کورٹ احکامات کے تحت ہے۔اعلامیہ کے مطابق فیس بک اور یوٹیوب کے منتظمین کا رویہ ان کی اپنی جاری کردہ پالیسیوں کے برخلاف ہے، اگرمذہبی احترام کی یقین دہانی کرائی جائے تو فیس بک اور یوٹیوب کی انتظامیہ کو رابطوں کے لئے سراہا جائے گا۔